Skip to content
  • Wednesday, 22 April 2026
  • 11:52 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • اسمارٹ فون اکثر ہینگ ہو جاتا ہے؟ تو اس کی وجوہات اور ٹھیک کرنے کے طریقے جانیں

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
Headline تازہ ترین

اسمارٹ فون اکثر ہینگ ہو جاتا ہے؟ تو اس کی وجوہات اور ٹھیک کرنے کے طریقے جانیں

DAILY MITHAN Mar 23, 2026 0

[ad_1]

اسمارٹ فون اکثر ہینگ ہو جاتا ہے؟ تو اس کی وجوہات اور ٹھیک کرنے کے طریقے جانیں

یہ کافی عام مسئلہ ہے / فائل فوٹو

اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے لگ بھگ ہر فرد کو جلد یا بدیر کو اس وقت مسائل کا سامنا ہوتا ہے جب ڈیوائس ہینگ (hang) ہونے لگتی ہے۔

یہ سستے یا درمیانی قیمت کے اینڈرائیڈ فونز کا ایک بڑا مسئلہ ہے مگر مہنگے فونز میں بھی ایسا ہوتا ہے۔

فونز کے ہینگ ہونے کی چند وجوہات ہوتی ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ آپ چند اقدامات سے اس مسئلے سے بچنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کریں

آپریٹنگ سسٹم کی ہر اپ ڈیٹ میں ڈیوائس کے فنکشن بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔

اینڈرائیڈ ڈویلپرز کی جانب سے متعدد فونز کے آپریشنز کو مانیٹر کرکے پورے پلیٹ فارم کے لیے تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔

زیادہ تر اپ ڈیٹس سکیورٹی سے منسلک ہوتی ہیں، صارف کو تو نمایاں تبدیلیاں محسوس نہیں ہوتیں مگر ڈیوائس کے فنکشن بہتر ہوجاتے ہیں۔

تو فون ہینگ ہورہا ہے تو اس کی پہلی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ آپ سسٹم اپ ڈیٹس کو نظرانداز کررہے ہیں اور ممکن ہو تو فون کا آپریٹنگ سسٹم لازمی اپ ڈیٹ کرلیں۔

سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کریں

آپریٹنگ سسٹم کے علاوہ اسمارٹ فون میں انسٹال بیشتر ایپس کو بھی اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ وہ ہموار طریقے سے کام کرسکیں۔

ایپس کو اپ ڈیٹ نہ کرنے کے نتیجے میں ان کے چند فیچرز درست طریقے سے کام نہیں کرپاتے یا ایپس ہی کام نہیں کرتیں، جس سے فون بھی ہینگ ہونے لگتا ہے۔

تو جن ایپس کو اکثر استعمال کرتے ہیں یا جو فون کے لیے لازمی ایپس ہیں ان کو لازمی اپ ڈیٹ کیا کریں۔

CACHE ڈیٹا بہت زیادہ ہونا

ریم میں ایک سیکشن استعمال کی جانے والی ایپس کا عارضی ڈیٹا اسٹور کرتا ہے جسے CACHE کہا جاتا ہے۔

اگر یہ عارضی ڈیٹا بہت زیادہ ہوجائے تو مختلف پروگرامز کے مخصوص فیچرز سست ہونے لگتے ہیں، کسی پروگرام کی CACHE فائلز جتنی زیادہ ہوں گی وہ پروگرام اتنا زیادہ ہینگ ہوگا۔

اس سے بچنے کے لیے فون کی سیٹنگز میں اسٹوریج میں جائیں اور CACHE ڈیٹا کلیئر کردیں۔

پس منظر میں کام کرنے والی ایپس

کم قیمت اینڈرائیڈ فونز میں اکثر 2 سے 3 جی بی ریم موجود ہوتی ہے اور ایپ ریسورسز کے بہت زیادہ استعمال سے وہ فونز اکثر ہینگ ہونے لگتے ہیں۔

تو زیادہ ریسورسز استعمال کرنے والی ایپس کی روک تھام کے لیے فون کی سیٹنگز میں مخصوص ایپس کو فورس اسٹاپ کردیں۔

اسٹوریج بھر جانا

اپنے فون کو ٹھیک رکھنا چاہتے ہیں تو صرف ریم پر ہی نظر مت رکھیں بلکہ اسٹوریج کو بھی مانیٹر کریں، کیونکہ اسٹوریج اسپیس بھرنے سے بھی فون ہینگ ہونے لگتا ہے۔

اگر اسٹوریج اسپیس ختم ہوگیا ہے یا ختم ہونے والا ہے تو پرانی اور غیرضروری فائلز، ایپس اور ویڈیوز وغیرہ کو ڈیلیٹ کردیں۔

اور ہاں ڈپلیکیٹ فائلز ڈیلیٹ کرنا بھی مت بھولیں۔

وائرسز

اگر اوپر درج چیزوں کو کرنے کے باوجود بھی فون ہینگ ہورہا ہے تو پھر اس کی وجہ ڈیوائس میں وائرسز کی موجودگی ہوسکتی ہے۔

بدقسمتی سے آپ وائرس کو خود تلاش نہیں کرسکتے بلکہ اس کے لیے ایک اچھے اینٹی وائرس پروگرام کی ضرورت ہوتی ہے۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ کرنے پر سزا دینے پر غور : امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
فلوریڈاکے گورنرنے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے، صدر ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کی وفاقی سطح پر تحقیقات، ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے: ایرانی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا، ٹوئٹس وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے: برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Apr 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026