Skip to content
  • Thursday, 23 April 2026
  • 3:32 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پنجاب نے جنگلات کی حفاظت کے تاریخی اقدامات اٹھا کر تاریخ رقم کردی

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
Headline تازہ ترین

پنجاب نے جنگلات کی حفاظت کے تاریخی اقدامات اٹھا کر تاریخ رقم کردی

DAILY MITHAN Mar 22, 2026 0

[ad_1]

جدید ٹیکنالوجی،مصنوعی ذہانت اور سخت قوانین: پنجاب نے جنگلات کی حفاظت کے تاریخی اقدامات اٹھا کر تاریخ رقم کردی

نئے قوانین کے مطابق جنگلات کو نقصان پہنچانے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ سزا 7 سال قید اور جرمانے 50 لاکھ روپے تک ہوں گے— فوٹو:ریڈیو پاکستان

دنیا بھر کے تقریباً 1.6 ارب افراد روزگار کے لیے جنگلات پر منحصر ہیں، جنگلات معاشی مواقع فراہم کرنے اور خوراک کا نظام بہتر بنانے میں مدد گار ہیں۔ 

عالمی یوم جنگلات ہر سال 21 مارچ کو منایا جاتا ہے اور رواں سال یہ دن “جنگلات اور معیشت” کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت محکمہ جنگلات نے جنگلات کی حفاظت کیلئے جدید ٹیکنالوجی اورمصنوعی ذہانت متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ سخت قوانین نافذ کیے ہیں۔

جی آئی ایس بیسڈ میپنگ اور ڈیجیٹل فاریسٹ انوینٹری

محکمہ جنگلات 100 سالہ پرانے ریکارڈ کی جدید ٹیکنالوجی سے ڈیجیٹل فاریسٹ انوینٹری بنارہاہے۔ جیوسپیشئل ڈیٹا، جی پی ایس ، یو اے وی ڈرون اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی سے حاصل ہونے والے ہائی ریزولوشن امیجز سے ملٹی اسکیل فاریسٹ میپنگ کی جارہی ہے جس کے ذریعے جنگلات کی حدود کا تعین کیاجارہا ہے۔

اب تک جنگلات کے 621000 ایکڑ رقبے کی ہائی ریزولوشن (8 سینٹی میٹر) پر ڈیجیٹل میپنگ مکمل کی جاچکی ہے ۔

جدیدجی آئی ایس بیسڈ ڈرون ٹیکنالوجی

محکمہ جنگلات پنجاب جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے جنگلات کی نگرانی کررہا ہے۔ محکمے کے پاس اس وقت 200سے زائد جدید ڈرون موجود ہیں ہائپر اسپیکٹرل ڈرونز جنگلات میں ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لینے، ملٹی اسپیکٹرل ڈرونز متاثرہ درختوں کی نشاندہی میں معاون اور تھرمل ڈرونز وائلڈ فائر کی نگرانی کیلئے استعمال ہورہے ہیں۔ 

اس کے علاوہ صوبے بھر کے جنگلات میں سیڈ بال ڈرون سے بڑے پیمانے پر شجرکاری کا جلد آغاز ہوگا۔

جدید جی آئی ایس بیسڈ ڈیش بورڈز

محکمہ جنگلات نے فاریسٹ منیجمنٹ کیلئے جی آئی ایس بیسڈ ٹیکنالوجی پر مبنی سات ڈیش بورڈز ڈویلپ کیے ہیں جو صوبے بھر کے جنگلات سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا ڈیجیٹل ریکارڈ ایک پلیٹ فام پر اکٹھا کر رہےہیں۔

لائیڈار ٹیکنالوجی کے ذریعے بایئوماس ایسٹیمیشن

محکمہ جنگلات پنجاب نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جنگلات اور ماحول کی حفاظت کیلئے لائیڈار ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے جس سے پودوں میں کاربن اسٹاک کا اندازہ لگایا جارہا ہے ۔ اس سے پہلے درختوں کے تنے کی کانٹ چھانٹ کے بعد کاربن ایسٹیمیشن کی جاتی تھی جوکہ محنت طلب تھا اور بڑے پیمانے پر لاگو نہیں کیا جاسکتاتھا تاہم اب لائیڈار ٹیکنالوجی کےذریعے درختوں کا تنا کاٹے بغیر ان کی ہائی ڈیفینیشن تھری ڈی بائیو ماس ایسٹیمیشن کی جا رہی ہے۔

محکمہ جنگلات پنجاب اب تک جنگلات کے 16000 ایکڑ سے زائد رقبے پرلائیڈار سروے مکمل کرچکا ہے۔

جی آئی ایس موبائل لیب

پاکستان کی پہلی جی آئی ایس موبائل لیب جنگلات کی ڈیجیٹل میپنگ، تھرمل سرویلئنس، بایئوماس ایسٹیمیشن، تھری ڈی ٹری ویژؤلائزیشن اور ہائی پریسائزڈ میپنگ پر کام کر رہی ہے۔ یہ ہائی ٹیک موبائل یونٹ ڈرونز اور پاور جنریٹرپر مشتمل ہے جس کی بدولت جنگلات کے تحفظ کے بروقت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

محکمہ جنگلات پنجاب میں مصنوعی ذہانت کا استعمال

شجرکاری میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ نے مصنوعی ذہانت پر مبنی پلانٹ ڈاکٹر ایپ متعارف کروائی ہے اس ایپ سے پودوں کی اقسام ، ان میں بیماریوں کی تشخیص اور علاج کے متعلق معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

درختوں کی ڈیجیٹل انومیریشن

محکمہ جنگلات پنجاب مشین لرننگ اور ڈیپ لرننگ کو بروئے کار لاتے ہوئے درختوں کی ریموٹلی گنتی کررہا ہے۔ ڈرون ٹیکنالوجی سے حاصل کردہ امیجز کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ اینالسز کیا جارہا ہے اور ان نتائج کی ایکوریسی 80فیصد سے زائد ہے۔

جنگلات کی سیٹلائٹ نگرانی

فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ جنگلات کی نگرانی کیلئے ہائی ریزولوشن سیٹلائٹ امیجز استعمال کررہاہے ۔ سیٹلائٹ کی مدد سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کے ذریعے جنگلات میں درختوں کی کٹائی، تجاوزات اور دیگر خطرات کی فوری شناخت کی جاسکتی ہے۔

سیٹلائٹ ٹیکنالوجی سے فاریسٹ چینج ڈیٹیکشن یعنی جنگلات کے رقبے میں وقت کے ساتھ ساتھ ہونے والی تبدیلیوں کی بروقت نشاندہی کی جارہی ہے۔ فاریسٹ چینج ڈٹیکشن سے گزشتہ برسوں میں فاریسٹ کور میں ہونے والی تبدیلیوں اور غیر قانونی کٹائی کے اثرات کی شرح کا تعین ملٹی اسکیل پر کرکے ان کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

فاریسٹ سینٹرلائزڈ کنٹرول روم

محکمہ جنگلات کا مرکزی کوآرڈینیشن کنٹرول روم صوبے بھر کے جنگلات کی چوبیس گھنٹے نگرانی کررہا ہے اور وائلڈ فائر الرٹس جاری کرنے کے ساتھ ساتھ لکڑی چوری اور تجاوزات کی صورت میں فاریسٹ فورس، فیلڈ سٹاف اور ریسکیو ٹیموں کی فوری کوآرڈینیشن ممکن بناتا ہے۔

محکمہ جنگلات نے اپنے جنگلات کی حفاظت اور عوامی شکایات کیلئے 24گھنٹے فعال ایمرجنسی ہیلپ لائن 1084متعارف کروائی ہے جس پر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اطلاع دی جاسکتی ہے۔

پنجاب بھر میں فاریسٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جن کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس دینا ہے۔ اس منصوبے کے تحت محکمہ جنگلات میں فائر فائٹنگ ڈرونز، مصنوعی ذہانت پر مبنی فاریسٹ فائر ڈیٹیکشن سسٹم، سینسرزاور ارلی وارننگ سسٹمز متعارف کروائے جارہے ہیں ۔اس منصوبے کے تحت جنگلات میں چیک پوسٹس بھی بنائی جائیں گی۔

لانگ رینج کیمروں اور جدید تھرمل سرویلینس سسٹم سے نگرانی

جنگلات کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کیلئے محکمہ جنگلات پنجاب نے تاریخی اقدام اٹھایا ہے جس میں صوبے بھر کے جنگلات میں 46لانگ رینج کیمرے اورجدید تھرمل سرویلینس سسٹم نصب کیا جارہا ہے

پنجاب فاریسٹ ایکٹ 1927 ترامیم

محکمہ جنگلات پنجاب نے 1927 کے فاریسٹ ایکٹ میں ترامیم متعارف کرائی ہیں اور فاریسٹ ترمیمی ایکٹ 2025 نافذ العمل ہوچکا ہےجس کے تحت فاریسٹ پروٹیکشن سینٹرز اور فاریسٹ پروٹیکشن فورس قائم کئے گئے ہیں۔

اب محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او ایف آئی آر درج کرسکتے ہیں۔ نئے قوانین کے مطابق جنگلات کو نقصان پہنچانے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ سزا 7 سال قید اور جرمانے 50 لاکھ روپے تک ہوں گے اورجنگلات میں ہونے والے جرائم اب منظم جرائم سمجھے جائیں گے جن کی سزا 10 سال قید ہوسکتی ہے۔

شیلڈنگ سمٹس ڈیزاسٹر پریپئرڈنس

یہ منصوبہ کہوٹہ اور مری کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے نمٹنے کیلئے شروع کیا گیا جہاں پنجاب کے وسیع جنگلات آباد ہیں۔ مقامی آبادی کو آگ سے نمٹنے کی تربیت، انسپکشن روڈز کی بحالی ، فائر وہیکلز، ڈرونز کی خریداری اور کنٹرول رومز کے ذریعے جنگلات کی چوبیس گھنٹے نگرانی منصوبے میں شامل ہیں۔

شیلڈنگ سمٹس کے نتیجے میں وائلڈ فائر کے واقعات میں 62 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ ماحول کی بہتری کیلئے پنجاب میں 50869 ایکڑ رقبے پر 42.499 ملین درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ایگروفاریسٹری آن فاریسٹ ویسٹ لینڈز

منصوبے کے تحت 3,790 ایکڑ رقبے پر 1.375 ملین درخت لگائے جائیں گے تاکہ غیر استعمال شدہ زمین کو قابل استعمال بنایا جا سکے۔

محکمہ جنگلات پنجاب نے کی صوبے کی تاریخ کی سب بڑی موسم بہار شجرکاری مہم 2026 کا آغاز کیا ہے جس میں صوبے بھر میں 100سے زائد مقامات پر 14ملین پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ پودوں کی نگرانی اور دیکھ بھال کیلئے ہر پودا جیو ٹیگ کیا جارہا ہے۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ کرنے پر سزا دینے پر غور : امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
فلوریڈاکے گورنرنے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے، صدر ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کی وفاقی سطح پر تحقیقات، ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے: ایرانی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا، ٹوئٹس وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے: برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Apr 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026