[ad_1]
ٹم کک دنیا کی مقبول ترین اسمارٹ فونز کمپنیوں میں سے ایک ایپل کے چیف ایگزیکٹو ہیں، جس کے آئی فونز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
اب ایک انٹرویو کے دوران ٹم کک نے اسمارٹ فون صارفین کو حیرت انگیز مشورہ دیا۔
انہوں نے زور دیا کہ آپ کو فونز پر اسکرولنگ میں وقت ضائع کرنے کی بجائے حقیقی دنیا میں وقت گزارنے کو ترجیح دینا چاہیے۔
انٹرویو کے دوران ٹم کک نے ایپل کے 50 سالہ سفر پر روشنی ڈالی جبکہ اسکرینز سے دور رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ‘میں نہیں چاہتا کہ لوگ اپنا زیادہ وقت کسی حقیقی فرد کی آنکھوں کو دیکھنے کی بجائے اسمارٹ فون دیکھتے ہوئے گزاریں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر آپ بلامقصد فون میں اسکرولنگ کرتے رہیں گے تو یہ دن گزارنے کا بدترین طریقہ ہے، تو باہر نکل کر حقیقی دنیا میں وقت گزاریں’۔
ٹم کک نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کافی کچھ مثبت کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکنالوجی نہ تو اچھی ہوتی ہے اور نہ بری، یہ اسے استعمال کرنے والے کے ہاتھ میں ہوتا ہے کہ وہ اسے کیسے استعمال کرتا ہے۔
ایپل کے قیام کو یکم اپریل 2026 کو 50 سال مکمل ہو جائیں گے اور ٹم کک کے مطابق اس کمپنی نے ٹیکنالوجی کی دنیا اور لوگوں کی زندگی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply