Skip to content
  • Thursday, 23 April 2026
  • 9:59 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • آبنائے ہرمز کا سنگین بحران

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
Headline تازہ ترین

آبنائے ہرمز کا سنگین بحران

DAILY MITHAN Mar 19, 2026 0

[ad_1]

دنیا کے اہم ترین سمندری راستوں میں شمار کiے جانے والے ’’آبنائے ہرمز‘‘ پر دنیا کی نظریں مرکوز ہیں اور امریکا، اسرائیل، ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی نے نہ صرف خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے بلکہ عالمی معیشت اور توانائی کی فراہمی پر بھی سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔

 اس صورتحال نے ایک بحران کی کیفیت اختیار کرلی ہے جس سے پاکستان سمیت پوری دنیا متاثر ہورہی ہے، خلیج فارس کو بحیرہ عمان اور عالمی سمندروں سے ملانے والی یہ تنگ گزرگاہ عالمی توانائی کی ترسیل اور معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، دنیا کے تقریباً ایک تہائی سمندری تیل کی ترسیل اِسی راستے سے ہوتی ہے۔ 

خلیجی ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین اور قطر اپنی تیل کی برآمدات کا بڑا حصہ اسی گزرگاہ کے ذریعے عالمی منڈی تک پہنچاتے ہیں۔

 ایک اندازے کے مطابق آبنائے ہرمز سے یومیہ 30 سے 40 بحری جہاز گزرتے ہیں جو 20 ملین بیرل سے زائد تیل اور گیس دنیا کے مختلف خطوں تک پہنچاتے ہیں،  یہاں سے گزرنے والے 83 فیصد تیل کے خریدار ایشیائی ممالک جبکہ صرف 7.5 فیصد تیل یورپ کو برآمد کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس سمندری راستے میں پیدا ہونے والی کسی بھی کشیدگی کے اثرات سب سے پہلے ایشیائی معیشتوں پر مرتب ہوتے ہیں۔

 حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 78 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 100ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہیں جس سے پاکستان جیسے درآمدی ایندھن پر انحصار کرنے والے ممالک کو شدید معاشی بحران کا سامنا ہے، یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر جنگ طویل ہو گئی اور تیل کی سپلائی متاثر ہوئی تو یہ بحران مزید شدت اختیار کرجائے گا۔

پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات کا بڑا حصہ خلیجی ممالک سے درآمد کرتا ہے، آبنائے ہرمز کی بندش سے خطے میں تیل سپلائی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے، اگر آبنائے ہرمز میں کشیدگی مزید بڑھتی ہے یا جہاز رانی متاثر ہوتی ہے تو پاکستان تیل اور گیس کی فراہمی کی سنگین صورتحال سے دوچار ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے سے پاکستان کا درآمدی بل میں 6 سے 7 ارب ڈالر سے تجاوز کرسکتا ہے اور اگر تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئیں تو پاکستان کو جی ڈی پی میں ایک سے 1.5 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،جس کی ملکی معیشت متحمل نہیں ہوسکتی۔

 ایران، امریکا اور اسرائیل کے حملوں سے قبل ہی یہ واضح کرچکا تھا کہ اگر اس پر جنگ مسلط کی گئی تو آبنائے ہرمز کے ذریعے دنیا کو تیل کی ترسیل روک دی جائے گی لیکن امریکا نے اِسے صرف دھمکی سے تعبیر کیا مگر حالیہ امریکی اور اسرائیل حملوں کے بعد ایران نے اپنی دھمکی پر عمل کردکھایا اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والے مختلف تجارتی اور تیل بردار بحری جہازوں پر ہونے والے ایرانی حملوں کے بعد دنیا بھر میں تیل کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے۔

 ایران نے مزید واضح کردیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل رک جاتی ہے تو اس کے اثرات تیل کی عالمی منڈیوں پر پڑنے کی صورت میں تیل کی قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں، اس طرح اس جنگ کا سب سے خطرناک پہلو عالمی توانائی اور سمندری تجارت کیلئے پیدا ہونے والا وہ بحران ہوگا جس سے پاکستان سمیت پوری دنیا متاثر ہوسکتی ہے۔ ایسی صورتحال میں سب سے زیادہ فائدہ امریکس اور روس کو ہورہا ہے جن کا شمار تیل پیدا کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ان ممالک کی آمدنی میں کئی گنا اضافہ ہورہا ہے۔

آبنائے ہرمز محض ایک سمندری گزرگاہ نہیں بلکہ عالمی معیشت کی شہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے، یہاں پیدا ہونے والا کوئی بھی بحران صرف ایک علاقائی تنازع نہیں رہتا بلکہ عالمی سیاست، توانائی کی فراہمی اور بین الاقوامی معیشت پر براہِ راست اثر انداز ہوتا ہے، ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتحادی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کھلوانے اور محفوظ بنانے میں امریکا کی مدد کریں بصورت دیگر نیٹو کا مستقبل خطرے میں پڑجائیگا۔

 امریکا کے اتحادی ممالک جن میں برطانیہ، آسٹریلیا، جاپان، جرمنی اور نیٹو کے دیگر ممالک شامل ہیں، آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے امریکی صدر کی اپیل مسترد کرچکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ جنگ ہماری جنگ نہیں۔ موجودہ غیر یقینی عالمی صورتحال میں سب سے زیادہ ضرورت ذمہ دارانہ قیادت اور دانشمندانہ فیصلوں کی ہے۔ عالمی برادری کیلئے ضروری ہے کہ اس خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے۔

 اگر خطے کی طاقتیں اور بین الاقوامی قوتیں دانشمندی، تحمل اور سفارتی بصیرت کا مظاہرہ کریں تو اس اہم سمندری راستے کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے لیکن اگر آبنائے ہرمز کا بحران مزید شدت اختیار کرتا ہے تو اس کے اثرات صرف خلیجی خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پوری دنیا اس کی لپیٹ میں آسکتی ہے۔

وقت کا تقاضا ہے کہ عالمی طاقتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور طاقت کے استعمال کے بجائے سفارت کاری اور مذاکرات کو ترجیح دیں اور خطے کے دیگر ممالک بھی کشیدگی کم کرنے کیلئے مثبت کردار ادا کریں، اگر بروقت یہ اقدامات نہ کیے گئے تو یہ تنازع محض علاقائی کشیدگی نہیں رہے گا بلکہ عالمی بحران کی شکل اختیار کرسکتا ہے جس سے دنیا کا کوئی ملک محفوظ نہیں رہے گا۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ کرنے پر سزا دینے پر غور : امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
فلوریڈاکے گورنرنے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے، صدر ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کی وفاقی سطح پر تحقیقات، ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے: ایرانی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا، ٹوئٹس وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے: برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Apr 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026