[ad_1]
روبوٹس بتدریج مختلف شعبوں میں جگہ بنا رہے ہیں مگر کھیلوں میں اب بھی وہ انسانوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔
مگر اب ایسا لگتا ہے کہ مستقبل میں ومبلڈن ٹورنامنٹ میں نمبرون سیڈ کھلاڑی کا سامنا فورتھ سیڈ روبوٹ سے ہوسکتا ہے۔
جی ہاں واقعی سائنسدانوں نے سائنس فکشن فلموں جیسے اس خیال کو حقیقی شکل دیدی ہے۔
چینی کمپنی گال بوٹ کے ماہرین نے ایک روبوٹ کو ٹینس کھیلنے کے قابل بنا دیا ہے۔
اس کے لیے انہوں نے ایک اور کمپنی یونی ٹری کے روبوٹ کو لیا اور اسے ٹینس کھیلنا سیکھایا اور پھر اس کا مقابلہ ایک انسان سے کرایا۔
اس ٹیکنالوجی کے لیے روبوٹ کو زیادہ طویل اور سخت ٹریننگ دینے کی بجائے اسے انسانی حرکت کے طریقے کو سمجھنے کی تربیت دی گئی تاکہ ووہ سمجھ سکے کہ ٹینس کھیلنے کے لیے کن صلاحیتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
محققین حیران کن طور پر یہ تعین کرنے میں کامیاب رہے کہ اس حکمت عملی سے روبوٹ کے لیے ٹینس کھیلنا ممکن ہو جاتا ہے۔
یونی ٹری جی 1 نامی روبوٹ نے اس مقابلے کے دوران گیند کو متعدد طریقوں سے واپس ہٹ کیا۔
سائنسدانوں نے بتایا کہ ہمارے طریقہ کار کے نتائج حیران کن رہے اور حقیقی دنیا میں روبوٹ ایک انسان کے ساتھ ٹینس کھیلنے میں کامیاب ہوگیا۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply