لندن: ایران جنگ کے برطانوی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونے سے ایک لاکھ سے زائد افراد کے بیروزگار ہونےکا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے برطانوی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔
ماہرین کا خیال تھا کہ رواں برس دو مرتبہ شرح سود میں کمی سے معیشت کو سہارا ملتا لیکن رواں برس دو مرتبہ شرح سود میں کمی کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں بیروزگاری کی شرح پہلے ہی پانچ سال کی بلند ترین سطح 5.2 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔ جنگ تین ماہ اور چلی تو بیروزگاری کی شرح 5.5 فیصد ہوجائےگی۔
ماہر اقتصادیات کیمز اسمتھ کا کہنا ہےکہ جنگ تین ماہ جاری رہے تو توانائی کے اخراجات سے نمٹنے کے لیے ورکرز چھٹی کریں گے۔
کیمز اسمتھ کا کہنا ہےکہ اداروں کے مالکان نئی بھرتیاں بھی روک سکتے ہیں۔


























Leave a Reply