Skip to content
  • Monday, 16 March 2026
  • 7:52 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ذیابیطس جیسے مرض سے بچنے روزانہ کتنے گھنٹے کی نیند مثالی ہوتی ہے؟

حالیہ پوسٹس

  • ایران کیخلاف جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے: برطانوی وزیراعظم
  • وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے آئی بی کو ٹاسک سونپ دیا
  • ذیابیطس جیسے مرض سے بچنے روزانہ کتنے گھنٹے کی نیند مثالی ہوتی ہے؟
  • صہیونی جارحیت کیخلاف حمایت پر ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان کی حکومت اور عوام سے اظہار تشکر
  • معدے اور یادداشت کے درمیان حیران کن تعلق دریافت
Headline تازہ ترین

ذیابیطس جیسے مرض سے بچنے روزانہ کتنے گھنٹے کی نیند مثالی ہوتی ہے؟

DAILY MITHAN Mar 16, 2026 0


ذیابیطس جیسے مرض سے بچنے روزانہ  کتنے گھنٹے کی نیند مثالی ہوتی ہے؟

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی / فائل فوٹو

ہم سب ہی صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور یہ خواہش ہوتی ہے عمر میں اضافے کے ساتھ کم از کم بیماریوں کا سامنا ہو۔

اب ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے دائمی مرض سے بچنے کے لیے ہر رات کتنے گھنٹے کی نیند ضروری ہے۔

جی ہاں واقعی جرنل بی ایم جے اوپن ڈائیبیٹس ریسرچ اینڈ کیئر میں شائع تحقیق میں ذیابیطس سے تحفظ کے لیے ہر رات کی نیند کے مثالی دورانیے کا تعین کیا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نیند کے دورانیے اور انسولین کی حساسیت کے درمیان تعلق موجود ہے اور یہ ذیابیطس ٹائپ 2 سے تحفظ یا خطرہ بڑھانے میں کردار ادا کرنے والا عنصر ہے۔

اس تحقیق کے لیے امریکا کے نیشنل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایگزمینیشن سروے کے ڈیٹا کو جمع کیا گیا اور دیکھا گیا کہ نیند کس طرح بلڈ گلوکوز کے افعال پر اثر انداز ہوتی ہے۔

تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا کہ ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر زیادہ وقت تک سونے سے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

یہ لگ بھگ 23 ہزار افراد کا ڈیٹا تھا اور اس کی اچھی طرح جانچ پڑتال کی گئی۔

تحقیق کے مطابق ذیابیطس ٹائپ 2 سے تحفظ کے لیے ہر رات اوسطاً 7 گھنٹے 19 منٹ سونے کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ ہفتہ وار تعطیل پر 8 گھنٹے کی نیند بہترین ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق 7 گھنٹے 19 منٹ کی نیند سے ہی انسولین کی حساسیت بہتر ہونے لگتی ہے اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

محققین نے ان افراد کو مختلف گروپس میں تقسیم کیا اور پھر ڈیٹا کا ایک بار پھر تجزیہ کیا تو لگ بھگ وہی نتائج سامنے آئے۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت ہوا کہ اگر آپ عام دنوں میں کم وقت تک سوتے ہیں مگر ہفتہ وار تعطیلات کے موقع پر 2 یا اسے زائد گھنٹوں کی اضافی نیند کو عادت بناتے ہیں تو اس سے بھی انسولین کی حساسیت بہتر ہوتی ہے۔

اس حوالے سے مزید تحقیق سے انکشاف ہوا کہ ہر ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر اضافی 2 گھنٹوں کی نیند سے ان لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے جو عام دنوں میں 7 گھنٹے 19 منٹ سے کم وقت تک سونے کے عادی ہوتے ہیں۔

محققین کے مطابق نتائج کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کیونکہ ابھی نیند کی کمی اور انسولین کی مزاحمت کے درمیان تعلق کو دریافت نہیں کیا جاسکا۔

مگر انہوں نے زور دیا کہ اچھی صحت کے لیے ہر رات ایک وقت پر سونے اور صبح ایک وقت پر جاگنے کے تسلسل کو اپنانا ضروری ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اچھی نیند سے یقیناً ذیابیطس جیسے مرض سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ایران کیخلاف جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے: برطانوی وزیراعظم
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے آئی بی کو ٹاسک سونپ دیا
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
تازہ ترین
صہیونی جارحیت کیخلاف حمایت پر ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان کی حکومت اور عوام سے اظہار تشکر
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
معدے اور یادداشت کے درمیان حیران کن تعلق دریافت
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
گولڈ فش نے منفرد گاڑی چلا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
چین میں بچی کے ہاتھ میں موبائل فون پھٹ گیا
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
اسپتال کے ٹراما کیئر یونٹ میں آگ لگنےسے 10 مریض ہلاک
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
متنازع ریویو پر پی سی بی کا احتجاج، شکایت درج کروا دی
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
چیٹ جی پی ٹی میں بہت بڑی تبدیلی جو آپ کو ضرور پسند آئے گی
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ میچ میں فائرالارم بج گیا، وجہ کیا بنی؟
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
14 اپریل کے بعد ملک میں ایل این جی دستیاب نہیں ہوگی: سیکرٹری پیٹرولیم
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
تازہ ترین
نیب نے مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
سونا 1800 روپے سستا، فی تولہ سونے کی قیمت کیا ہوگئی؟
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
مشہور رمضان ٹرانسمیشن ہوسٹ نے شادی کی پیشکش کی تھی: رابعہ انعم کا انکشاف
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
دبئی ائیرپورٹ سے فلائٹ آپریشن بحال ہونا شروع
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
تازہ ترین
گل پلازہ تک فاصلہ، تعمیراتی کام اورٹریفک جام سے آگ کنٹرول میں مشکلات ہوئیں، سی ای او واٹر کارپوریشن
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
ویسٹ انڈین فاسٹ بولر الزاری جوزف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
تازہ ترین
اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی کارروائی کا آغاز کردیا
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
میٹا کی جانب سے فیس بک میں صارفین کیلئے بہترین فیچر متعارف
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
کمسن فلسطینی لڑکی پر گاڑی چڑھانے کی ویڈیو بنانے والی امریکی یہودی خاتون کو اسرائیل سے نکالنے کا حکم
DAILY MITHAN Mar 16, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
امدادی رقم کی تقسیم کے موقع پر چھت گرنے سے 5 خواتین جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
پاکستان
حج پروازوں کے ملتوی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: وزارت مذہبی امور
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
پاکستان
دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف نفرت اور تعصب کے خاتمے کی ضرورت ہے: صدر زرداری
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
پاکستان
پاک فوج کی افغان طالبان کیخلاف مؤثر فضائی کارروائی، قندھار میں ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر تباہ کر دیا
DAILY MITHAN Mar 15, 2026