کراچی میں 3 بچوں سمیت کار چوری کرکے فرار ہونے والے ملزمان پکڑےگئے۔
پولیس کے مطابق صدر میں خاتون اپنے شوہر کے ساتھ دکان سے سامان خرید رہی تھی اور ان کی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ان کے 3 بچے بیٹھے ہوئے تھے۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان بچوں سمیت کار چوری کرکے فرار ہوگئے اور نمائش چورنگی کے قریب پہنچے تو بچوں کو اتارنے لگے۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق موقع پر موجود سپاہی نے مشکوک سمجھتے ہوئے ملزمان کو پکڑ لیا، موقع پر موجود شہری مشتعل ہوگئے اور دونوں ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہےکہ ملزمان کو گرفتار کرکے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، بچوں کو والدین کے حوالےکردیا گیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔


























Leave a Reply