آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
میرپور میں ہونے والے اس میچ میں بنگالی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔
کپتان شاہین آفریدی کے مطابق ٹیم کے دوکھلاڑی شمائل حسین اور حسین طلعت انجرڈ ہیں، پاکستان کی جانب سے غازی غوری اور سعد مسعود ڈیبیو کر رہےہیں۔
سعد مسعود کو حارث رؤف اور غازی غوری کو محمد رضوان نے ڈیبیو پر کیپ دیں۔
پاکستانی ٹیم:
بنگلادیش کے خلاف تیسرے ون ڈے کے لیے پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان،معاذصداقت، غازی غوری،محمد رضوان، سلمان آغا، عبدالصمد،سعدمسعود،فہیم اشرف،شاہین آفریدی،حارث رؤف اور ابراراحمد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 128رنز سے شکست دی تھی، جب کہ پہلے ون ڈے میں بنگلادیش نے کامیابی حاصل کی تھی۔


























Leave a Reply