Skip to content
  • Sunday, 15 March 2026
  • 3:04 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کرکٹ کی روح کو چیلنج کرنے والے متنازع واقعات

حالیہ پوسٹس

  • میٹا نے انسٹا گرام ڈائریکٹ میسجز کیلئے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سپورٹ ختم کر دی
  • اے آئی چیٹ بوٹس لوگوں کو ایک طرح سے سوچنے والا بنا رہے ہیں، تحقیق
  • ‘سر پر گولی مار دیں گے’، بشنوئی گینگ کی گلوکار بادشاہ کو دھمکی
  • پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالرکے مساوی نیا قرض لےگا: حکام وزارت خزانہ
  • فلائٹ آپریشن کی پیرکو بندش کا نوٹم منسوخ
Headline تازہ ترین

کرکٹ کی روح کو چیلنج کرنے والے متنازع واقعات

DAILY MITHAN Mar 15, 2026 0


کرکٹ کی روح کو چیلنج کرنے والے متنازع واقعات

سلمان علی آغا کے ایک غیر معمولی رن آؤٹ نے کرکٹ حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ فوٹو فائل

لاہور: بنگلا دیش کے خلاف حالیہ میچ میں پاکستانی بیٹر سلمان علی آغا کے ایک غیر معمولی رن آؤٹ نے کرکٹ حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

 اگرچہ یہ آؤٹ کرکٹ کے قوانین کے مطابق تھا، تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ کھیل کی روایتی اسپورٹس مین شپ اور ’’اسپرٹ آف کرکٹ‘‘ کے خلاف تھا۔

کرکٹ کو طویل عرصے سے ’’جینٹل مین گیم‘‘ کہا جاتا ہے، جس کی بنیاد دیانت، احترام اور منصفانہ کھیل پر رکھی گئی ہے۔ مگر تاریخ گواہ ہے کہ مختلف مواقع پر ایسے واقعات پیش آئے جنہوں نے اس کھیل کی روح کو سوالات کے گھیرے میں لا کھڑا کیا۔

ان میں سب سے پہلے 33-1932 کی بدنام زمانہ باڈی لائن سیریز نمایاں ہے، جب انگلینڈ کے کپتان ڈگلس جارڈین نے آسٹریلوی بیٹرز کو ڈرانے کے لیے تیز باؤلرز کو جسم پر گیندیں پھینکنے کی حکمت عملی اپنائی۔ اس خطرناک اور غیر اسپورٹس مین شپ سمجھی جانے والی حکمت عملی نے دونوں ٹیموں کے تعلقات میں شدید تناؤ پیدا کر دیا تھا۔

1979 میں آسٹریلوی بولر روڈنی ہاگ کو اس وقت آؤٹ قرار دیا گیا جب پاکستانی بیٹر جاوید میاندادنے ایک نو بال کے بعد گیند اٹھا کر اسٹمپس گرا دیے۔ اگرچہ پاکستان کے کپتان مشتاق محمدنے ہاگ کو واپس بلا لیا تھا، لیکن امپائروں نے دوبارہ انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔

1981-82 کے آسٹریلیا دورے کے دوران ایک اور تنازع سامنے آیا جب آسٹریلوی فاسٹ بولر ڈینس للی اور جاوید میانداد کے درمیان تلخ جھڑپ ہوئی۔ ایک موقع پر للی نے میانداد کو راستے سے ہٹانے کے لیے لات بھی ماری جس پر میانداد نے غصے میں بیٹ اٹھا لیا، تاہم کھلاڑیوں کی مداخلت سے معاملہ بڑھنے سے رک گیا۔

اسی سال ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کے کپتان گریگ چیپل نے اپنے بھائی ٹرورچیپل کو آخری گیند انڈر آرم پھینکنے کی ہدایت دی تاکہ نیوزی لینڈ کو چھکا مارنے کا موقع نہ مل سکے۔ اس اقدام کو کرکٹ کی روح کے خلاف قرار دیتے ہوئے دنیا بھر میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

1995 میں آسٹریلوی امپائرڈیرل ہئیر نے سری لنکا کے اسپنرمرلی دھرن کو 7 مرتبہ نو بال قرار دیا، یہ الزام لگاتے ہوئے کہ ان کا بازو غیر قانونی انداز میں مڑتا ہے۔ بعد میں سائنسی ٹیسٹوں سے ثابت ہوا کہ مرلی دھرن کے کہنی کے جوڑ میں پیدائشی ساختی فرق موجود ہے اور ان کی بولنگ ایکشن قانونی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
میٹا نے انسٹا گرام ڈائریکٹ میسجز کیلئے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سپورٹ ختم کر دی
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
اے آئی چیٹ بوٹس لوگوں کو ایک طرح سے سوچنے والا بنا رہے ہیں، تحقیق
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
‘سر پر گولی مار دیں گے’، بشنوئی گینگ کی گلوکار بادشاہ کو دھمکی
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
تازہ ترین
پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالرکے مساوی نیا قرض لےگا: حکام وزارت خزانہ
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
فلائٹ آپریشن کی پیرکو بندش کا نوٹم منسوخ
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
فیصلہ کن میچ! پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف بولنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
پی ٹی آئی دور میں تیل 120 ڈالر پرگیا تو حکومت نے 24 روپے لیٹر ایڈجسٹمنٹ دی تھی، وزیر خزانہ کےپی
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان نے اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی سطح پر اقدامات کیلئے کلیدی کردار ادا کیا: اسحاق ڈار
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل میپس میں حالیہ برسوں کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
66 سال کی عمر میں حاملہ ہونے کی افواہیں، اداکارہ نینا گپتا نے خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان ریلوے کا عیدالفطر پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
تازہ ترین
ایران کے خلاف جنگ کے بعد امریکی سیاست میں ہلچل، ٹرمپ کی پارٹی میں دراڑیں
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر پاکستانیوں سمیت 25 افراد گرفتار
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
تازہ ترین
پاکستان اور سعودیہ مسلم ممالک میں تصادم روکنے کیلئے مشترکہ طور پر سرگرم
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
شادی ہال کا اغوا مالک 20 لاکھ روپے تاوان دیکر رہا، پولیس اہلکار ملوث نکلے
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
ایران نے بھارت کے 2 بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
سوئٹزرلینڈکا امریکا کی 2 فوجی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
منگھوپیر میں دو آئل ٹینکرز میں تصادم، 2 افراد کو کچل ڈالا، ڈرائیورز فرار
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
لاچی میں سی ٹی ڈی اور اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
DAILY MITHAN Mar 15, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
حج پروازوں کے ملتوی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: وزارت مذہبی امور
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
پاکستان
دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف نفرت اور تعصب کے خاتمے کی ضرورت ہے: صدر زرداری
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
پاکستان
پاک فوج کی افغان طالبان کیخلاف مؤثر فضائی کارروائی، قندھار میں ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر تباہ کر دیا
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
پاکستان
آپریشن غضب للحق جاری، پاک فوج نے قندھار ائیر فیلڈ آئل اسٹوریج سائٹس کو تباہ کر دیا
DAILY MITHAN Mar 14, 2026