ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے دیگر ملکوں حتیٰ کہ چین سے بھیک مانگنے پر مجبور ہو چکا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکا کی سکیورٹی چھتری میں لاتعداد سوراخ ہیں، اب یہ چھتری تحفظ کے بجائے مشکلات لانے کا سبب ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خطےکے ممالک امریکا اور جارح ملکوں کو بے دخل کریں کیونکہ ان ملکوں کو تشویش صرف اسرائیل کی ہے۔
عباس عراقچی نے یہ بھی کہاکہ آبنائے ہرمزامریکا اور اس کے اتحادیوں کے علاوہ سب کے لیےکھلا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نےجمعے کو راس الخیمہ اور دبئی کے قریب سے حملے کیے،پڑوسی ملکوں سے ہائی موبیلیٹی راکٹ سسٹم داغےجارہےہیں۔

























Leave a Reply