امریکا اور یورپ سمیت 44 ممالک کی 45 فیصد خواتین نے رات میں تنہا باہر نکلنے میں خوف کا اظہار کردیا۔
گیلپ کی سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ جنسی ہراسانی اور تشدد کا سامنا کرنے کی شکایت میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر صنفی مساوات کے تاثر میں بہتری تو آئی مگر خواتین میں عدم تحفظ کا احساس مردوں کے مقابلے میں دگنا ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر رات کو باہر نکلنے میں خوف کا اظہار 26 فیصد مردوں نے کیا ، جبکہ خواتین میں یہ شرح 45 فیصد نظر آئی۔
پاکستان واحد ملک نظر آیا جہاں یہ شرح برابر دکھائی دی، پاکستان میں 69 فیصد مرد اور 70 فیصد خواتین نے رات میں تنہا باہر جاتے ہوئے خوف کا اظہار کیا۔
عالمی سطح پر جنسی ہراسانی کا سامنا کرنے کی شکایت کرنے والی خواتین کی شرح 7 فیصد سے 10 فیصد ہوگئی جس میں 18 سے 24 سال کی نوجوان لڑکیوں کی جانب سے یہ شکایت 4 فیصد اضافے سے 20 فیصد ہوگئی ہے۔
تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین کی شرح بھی 3 فیصد اضافے کے بعد 17 فیصد پر دیکھی گئی۔


























Leave a Reply