لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں ڈاکو ایک گھر سے 19 کروڑ روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہری اہل خانہ کے ہمراہ سحری کے لیے باہر گیا تھا، اس دوران ڈاکو گھر میں داخل ہوگئے۔
ایف آئی آر کے مطابق اہل خانہ سحری کرکے واپس پہنچے تو ڈاکو گھر میں موجود تھے اور انہوں نے اسلحےکے زور پر انہیں یرغمال بنالیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈاکو 19 کروڑ مالیت کے زیورات، گھڑیاں ،فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور مجرموں کو پکڑنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش ہو رہی ہے۔


























Leave a Reply