پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدےکی خلاف ورزی پر زمبابوین کرکٹر بلیسنگ موزاربانی کے خلاف قانونی ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر بلیسنگ موزاربانی نے آئی پی یل سے معاہدہ کرکے پی ایس ایل 11 سے دستبرداری کا فیصلہ کیا تھا۔
بلیسنگ موزاربانی کا آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔
زمبابوین کرکٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے پی ایس ایل سے معاہدے کے دوران آئی پی ایل سے معاہدہ سائن کیا۔
معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوین کرکٹر بلیسنگ موزاربانی کے خلاف قانونی ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستاں کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال جنوبی افریقی کوربین بوش کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی تھی۔


























Leave a Reply