اسلام آباد: چین کے ایرواسپیس ڈیولپمنٹ انڈسٹری انویسٹمنٹ گروپ نے پاکستان میں 5 سے 10 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
چینی وفد نے وزیرسرمایہ کاری قیصر احمد شیخ سے ملاقات کی جس میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی گروپ نے پاکستان میں 5 سے 10 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔
چینی وفد نے معدنیات، جدیدٹیکنالوجی اور صنعتی ترقی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیرسرمایہ کاری قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کی سہولت اور کاروبار میں آسانی کے لیے ریگولیٹری اصلاحات جاری ہیں، سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں ٹیکس مراعات دی جارہی ہیں۔
قیصر احمد شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو مشینری کی درآمد پر سیلزٹیکس استثنیٰ کی سہولت دی جارہی ہے۔


























Leave a Reply