مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق مشرقی وسطیٰ میں جاری جنگ اور امریکا کی آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکامی کے بعد خام تیل کی قیمت 9 فیصد تک بڑھ گئی ۔
عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل 93 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا جبکہ امریکی خام تیل 88 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی دوران قطری وزیرِ توانائی نے خبر دار کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے ۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ تیل پیدا کرنے والے خلیجی ممالک چند ہفتوں یا دنوں میں تیل کی پیداوار روک سکتے ہیں ۔
قطری وزیر توانائی نے بتایا کہ اگر جنگ فوری طور پر ختم ہو جاتی ہے تو بھی توانائی کی ترسیلات معمول پر آنے میں ہفتوں سے مہینوں لگ سکتے ہیں۔

























Leave a Reply