کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مقیم طور پر مقیم افراد کے خلاف کیے گئے آپریشن کے دوران سیکڑوں افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق اولڈ سٹی ایریا میں آپریشن میں غیر قانونی طور پر مقیم 98 افغانی باشندوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 61 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کی گئی کارروائی کے دوران 20 سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا گیا۔
ادھر ڈیفنس کےمختلف علاقوں سے بھی غیر قانونی طور پر مقیم 4 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔
مزید برآں راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف کارروائی کی گئی، ا س دوران غیرقانونی طور پر مقیم 40 افغان شہریوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ کیمپ منتقل کردیا گیا۔


























Leave a Reply