ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
عمان کے اعلیٰ سفارتکار کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جوہری پروگرام سے متعلق اہم امور پر بات چیت جاری ہے اور ایران نے افزودہ یورینیم ذخیرہ نہ کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔
عمان کے وزیرخارجہ نے نے کہا کہ اب بات چیت یورینیم کی افزودگی صفرکرنے پر ہو رہی ہے، اگر افزودہ مواد ذخیرہ نہیں ہوگا تو ایٹم بم بنانا ممکن نہیں۔
عمانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مذاکرات کا مقصد خطے میں استحکام کو یقینی بنانا اور جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، اور اس حوالے سے فریقین کے درمیان بات چیت تعمیری انداز میں جاری ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے نتیجے میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
امریکی اخبار ‘دی ہل’ کے مطابق ایران کے پاس اس وقت تقریباً تین سے چار سو کلوگرام یورینیم موجود ہے جو 60 فیصد تک افزودہ ہےاور ماہرین کے مطابق اس مواد کو مزید افزودہ کرکے جوہری ہتھیار بنانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔


























Leave a Reply