کراچی: محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے سرکاری اسکولز کی عمارتوں کیلئے کلر اسکیم جاری کردی۔
ترجمان محکمہ تعلیم نے بتایا کہ سرکاری اسکولز کی عمارتوں کیلئے کلر اسکیم جاری کی گئی ہے جس کا مقصد اسکول کی عمارتوں کو باقی سرکاری عمارتوں سے مختلف دکھانا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرلزپرائمری اسکولوں کیلئے سفیدگلابی شیڈ، نچلےحصےمیں گلابی اور ستونوں پر رنگین پٹیاں لگیں گی جبکہ بوائز پرائمری اسکولوں میں سفید بیس کے ساتھ نیلا اور ہلکے نیلے رنگ کا امتزاج ہوگا۔
ترجمان کے مطابق اسی طرح ہائر اسکول سطح پر رنگ مزید نمایاں ہیں، گرلز ہائی اسکولوں میں شوخ گلابی اور ستونوں پر کثیر رنگی افقی پٹیاں رکھی ہیں اور بوائز ہائی اسکولوں میں گہرا نیلا بالائی حصہ، سبز اور نیلے شیڈز کا امتزاج ظاہر کرنا ہوگا۔
اس حوالے سے وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ کلر اسکیم کا مقصد ایک واضح اور منظم تعلیمی شناخت قائم کرنا ہے، اسکولز کی کلر اسکیم ادارہ جاتی شناخت بنے گی اور سندھ میں تعلیمی عمارتوں کو ایک واضح اور سرکاری پہچان دینے کی کوشش ہے۔

























Leave a Reply