بلغاریہ کی نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا اپنی وفات (1996) کے بعد بھی خبروں اور سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی رہتی ہیں۔
ان کے ماننے والوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے قدرتی آفات، عالمی سیاسی ہلچل اور حتیٰ کہ انسانیت کے انجام تک کی پیشگوئیاں کیں۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بابا وانگا نے اپنی پیشگوئیاں خود تحریری صورت میں محفوظ نہیں کیں، بلکہ ان سے منسوب زیادہ تر باتیں ان کے قریبی افراد اور پیروکاروں نے بعد میں قلم بند کیں۔
ان کے ماننے والوں کے مطابق انہوں نے سال بہ سال 5079 تک کے واقعات کی پیشگوئی کی۔
2026ء کی پیشگوئیاں
2026 میں انہوں نے خلائی مخلوق سے رابطے اور قدرتی آفات سے متعلق پیش گوئی کر رکھی ہے، دعویٰ کیا جاتا ہے کہ نومبر 2026ء میں انسانیت کا کسی بڑی خلائی مخلوق یا اجنبی جہاز سے سامنا ہو سکتا ہے، جو زمین پر اترے گا، اسی سال کے دوران شدید زلزلوں، موسمی شدت، قحط سالی اور آگ سے متعلق تباہ کن واقعات کی پیشگوئی بھی منسوب کی جاتی ہے۔
2028: سیارہ زہرہ کی تلاش
بابا وانگا سے منسوب دعوؤں کے مطابق 2028 تک انسان توانائی کے متبادل ذرائع کی تلاش میں سیارہ زہرہ کی جانب پیش رفت کرے گا، حالانکہ سائنسی طور پر یہ سیارہ زندگی کے لیے موزوں نہیں سمجھا جاتا۔
2033: قطبین کا پگھلنا
کہا جاتا ہے کہ 2033 میں زمین کے منجمد قطبی علاقے پگھلنا شروع ہو جائیں گے، جس سے سمندروں کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو جائے گی۔
2076: کمیونزم کی واپسی
ایک اور پیش گوئی کے مطابق 2076 میں دنیا بھر میں کمیونزم دوبارہ پھیل جائے گا اور کئی ممالک اس نظام کو اختیار کریں گے۔
2130: پہلی باضابطہ خلائی مخلوق سے ملاقات
پیروکاروں کا دعویٰ ہے کہ 2130ء میں انسانوں کا باقاعدہ طور پر خلائی مخلوق سے رابطہ قائم ہو گا۔
2170: عالمی سطح پر پانی کی قلت
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا کے بڑے حصے میں پانی کی شدید کمی پیدا ہو جائے گی، جو انسانیت کے لیے بڑا بحران ثابت ہو گی۔
3005: مریخ کی جنگ
ایک حیران کن دعویٰ یہ بھی ہے کہ زمین اور مریخ کے درمیان جنگ ہو گی، تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات موجود نہیں۔
3797: انسانیت کا پہلا اختتام
ان پیشگوئیوں کے مطابق زمین زندگی کے قابل نہیں رہے گی اور جو انسان زندہ بچیں گے انہیں زمین چھوڑنا پڑے گی۔
5079: انسانیت کا آخری انجام
بابا وانگا سے منسوب آخری پیش گوئی کے مطابق 5079ء میں انسانیت کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

























Leave a Reply