وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی ہنر مند اور غیر ہنر مند افرادی قوت یورپی ممالک بھیجنے کیلئےتیار ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی قیادت میں پاکستانی وفد نے روم میں منعقد مائیگریشن ڈائیلاگ میں شرکت کی جس میں اطالوی، ہسپانوی اور یونانی ہم منصب بھی موجود تھے۔
محسن نقوی نے اٹلی کی جانب سے 10 ہزار 500 ملازمتیں مختص کیے جانے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ یورپی ممالک نقل مکانی کے خواہش مند افرادکیلئے ریگلولر طریقوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ غیرقانونی آمد کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔
یونان اور اسپین کے وزرا نے یقین دہانی کرائی کہ وہ پاکستانیوں کو ملازمتوں کے مواقع دیں گے۔
حکام نے اس بات کو سراہا کہ سمندر کے راستے پاکستانیوں کی غیرقانونی طورپر یورپ آمد میں کمی آئی ہے۔


























Leave a Reply