اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو بلانے کی سمری منظور کرلی ۔
ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کی صبح ساڑھے 10 بجے طلب کرلیا۔
صدر زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے نویں مرتبہ خطاب کریں گے ۔ ان کے خطاب میں قومی ترجیحات اور جمہوری استحکام کا احاطہ کیا جائے گا ۔ آئینی بالادستی اور پائیدار معاشی ترقی پر بات ہوگی ۔
ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق خطاب میں صدر مملکت خطے اور دنیا کی صورتِ حال اور دہشت گردی کے خلاف قومی عزم پر بات کریں گے ۔ وہ وطن میں بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کریں گے ۔


























Leave a Reply