انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں بھارت کےابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جب کہ پاکستان کےصاحبزادہ فرحان دو درجہ بہتری کےبعد تیسری پوزیشن پرآگئے۔
بھارت کےایشان کشن تین درجہ بہتری کےبعدپانچویں پوزیشن پرپہنچ گئے۔
ساؤتھ افریقا کےڈیوالڈ بریوس 10درجہ بہتری کےبعد نویں نمبر پرپہنچ گئے، انگلینڈ کے ہیری بروک 10 درجہ بہتری کےبعد18 ویں نمبر پرآگئے۔
آل راؤنڈر رینکنگ:
زمبابوےکے سکندر رضا ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے، صائم ایوب ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔
بولرز رینکنگ:
ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں بھارت کےورن چکرورتی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ساؤتھ افریقا کےکاربن بوش 21 درجہ بہتری کےبعد تیسری پوزیشن پرآگئے۔
پاکستان کے ابرار احمد دو درجہ تنزلی کےبعد پانچویں نمبر پرچلےگئے، ویسٹ انڈیز کےمیتھیو فورڈ23درجہ بہتری کےبعد ساتویں نمبر پرپہنچ گئے۔


























Leave a Reply