امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسٹیٹ آف یونین خطاب میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تذکرہ نہ بھولے اور ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ لے لیا۔
دوسرے دور صدارت میں پہلے اسٹیٹ آف یونین خطاب میں امریکی صدر نے امیگریشن، امریکی معیشت اور ڈرگ کارٹیلز سے متعلق ذکر کیا وہیں دنیا میں جاری کئی جنگیں رکوانے کا کریڈٹ بھی لیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا میں نے 8 جنگیں ختم کیں، کمبوڈیا تھائی لینڈجنگ رکوائی، میں نے اسرائیل اور ایران کے علاوہ کانگو اور روانڈا کی جنگ رکوائی، پاکستان اور بھارت کے درمیان نیوکلیئر جنگ بھی رکوائی۔
ان کا کہنا تھا وزیراعظم پاکستان نے میرے لیے کہا کہ میں نے مداخلت کر کے 35 ملین لوگوں کی جان بچائی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا اسٹیٹ آف یونین خطاب میں کہنا تھا میں نے غزہ کی جنگ رکوائی، جنگ بندی معاہدے کے تحت غزہ سے ہرزندہ یرغمالی کو واپس لائے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا تمام 28 یرغمالی مردہ افراد کی لاشیں برآمد کرائیں، حماس اور اسرائیل نے یرغمالیوں کی لاشیں مل کر نکالیں۔
انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔


























Leave a Reply