امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا آج پہلے سے کہیں زیادہ امیر اور بہتر ہے، صرف ایک سال میں نمایاں تبدیلی لائے ہیں۔
دوسرے دور صدارت کے پہلے اسٹیٹ آف یونین خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ آج امریکی تاریخ میں امریکی سرحدیں محفوظ ترین ہیں، 9 ماہ میں ایک بھی غیرقانونی شخص امریکا میں داخل نہیں ہوسکا۔ قانونی طورپر لوگوں کو آنے کی اجازت دیں گے۔
معیشت اور مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ افراط زر میں غیرمعمولی کمی لائی گئی، 12 ماہ میں 18 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے ممکن بنائے، امریکا اتنا کامیاب ہورہاہے کہ ہم مزید کامیابیاں نہیں سمیٹ سکتے۔
ٹرمپ نے کہا پہلے ہم مردہ ملک تھے اور اب سب سے زیادہ پسندیدہ ملک ہیں۔ میں نے تیل کی تلاش کرو اوراسے نکالو کا وعدہ پورا کردیا۔
امریکی رکن کانگریس آل گرین نے صدر ٹرمپ کی تقریر کے دوران احتجاج کیا ، صدرٹرمپ کےسامنے بینر لہرانے کی کوشش کی جس پر انہیں کانگریس عمارت سے باہر نکال دیا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا واشنگٹن ڈی سی کی طرح لاس اینجی لیس کو بھی محفوظ شہر بنائیں گے۔
ٹرمپ نے بتایا کہ پچھلےسال انہوں نے کانگریس سے کہا کہ ٹیکس کٹوتی کریں اور ری پبلکنکز نے اس چیز کو ممکن بنایا، ٹیکس کٹوتی پر ہر ڈیموکریٹ نے مخالفت میں ووٹ دیا کیونکہ وہ ٹیکس میں اضافہ چاہتے تھے۔


























Leave a Reply