امریکی محکمہ انصاف نے یہود مخالف سرگرمیوں کو نظرانداز کرنے کے الزام میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔
یونیورسٹی پر اپنے لاس اینجیلس کیمپس میں یہود مخالف ماحول میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایسے واقعات کے خلاف مؤثر کارروائی نہ کرنا وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
دوسری جانب یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی انتظامیہ کی جانب سے مقدمے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اس سے قبل نومبر میں ایک وفاقی جج نے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو یونیورسٹی پر ایک ارب ڈالر سے زائد جرمانہ عائد کرنے سے روک دیا تھا۔ یہ جرمانہ کیمپس میں مبینہ یہود مخالف سرگرمیوں کو روکنے میں ناکامی پر عائد کیا جانا تھا۔
اگست میں امریکی حکومت نے فلسطین حامی مظاہروں کے بعد یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی 584 ملین ڈالر کی فنڈنگ بھی روک دی تھی۔


























Leave a Reply