کینڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کہا ہے کہ ابھی ٹورنامنٹ میں ان ہیں، ہم نے اپنا میچ جیتنا ہے اور دیکھ رہے ہیں نیوزی لینڈ اپنے میچز ہارے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے ہیر بروک کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو باآسانی 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 164رنز بنائے۔جواب میں انگلینڈ نے پاکستان کا ہدف باآسانی آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
میچ میں شکست کے بعد فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہیری بروک نے زندگی کی بہترین اننگز کھیلی ہے، کرکٹنگ شاٹس کھیلے ہیں ،کریڈٹ ہیری بروک کو جاتا ہے۔
شاہین نے کہا کہ ہم ایک وقت پر 180 رنز دیکھ رہے تھے، ہمیں پارٹنر شپ کی کمی رہی، ہیری بروک نے غیر معمولی اننگز کھیلی، ہیری بروک نے ورلڈ کلاس اننگز کھیلی ان سے ہاتھ ملانا اس کا حق تھا۔بروک سے میری دوستی بھی ہے وہ ایک اچھا بیٹر ہے ہم لاہور قلندرز میں بھی اکٹھے کھیلے ہیں۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ ابھی ہم ٹورنامنٹ میں ان ہیں، ہم نے اپنا میچ جیتنا ہے اس پر فوکس ہے ،یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ نیوزی لینڈ ٹیم اپنے میچز ہارے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہارتے ہیں تو آپ سب کی غلطی قرار دیتے ہیں اس وکٹ پر ہمیں 180 رنز کرنے چاہیئے تھے۔ پیڈ کوچ کا مائنڈ سیٹ ہے انہیں پتہ ہے کہ کیسے ٹیم کو لے کر چلنا ہے یہ وہ ہی بتا سکتے ہیں کہ وہ آل راونڈرز کو زیادہ کھلاتے ہیں۔
اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ میرا فوکس ہمیشہ اپنی کارکردگی پر رہتا ہے کہ محنت کروں اور جب بھی کھیلوں تو اچھا کھیلوں۔
شاہین نے کہا کہ بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے میں اگر ڈراپ بھی ہوتا ہوں تو انتظار کرتا ہوں کہ موقع ملے تو اس سے بھرپور فائدہ اٹھاؤں، پاکستان کے لیے ہمیشہ وکٹ لینے کی کوشش کرتا ہوں مجھے کسی کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں مجھے خود کو ثابت کرنا ہے۔


























Leave a Reply