بھارتی ریاست بہار کے نائب وزیراعلیٰ وجے سنہا نے بچوں میں لڑنے جھگڑنے کا رجحان ختم کرنے کے لیے اسکولوں، مدارس اور رش والے مقامات کے قریب گوشت اور مچھلی کی فروخت پر پابندی کی تجویز دے دی۔
حکمران جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے وجے سنہا نے کہا کہ ’ہم لوگوں کے اپنی پسند کا کھانا کھانے کے حق کے خلاف نہیں ہیں، لیکن ایسی اشیاء کو کھلے عام فروخت کرنا، ہمارے جذبات کی پاکیزگی کو متاثر کرتا ہے۔ اسی طرح تعلیمی اداروں کے اطراف بھی انہیں فروخت نہیں کیا جانا چاہیے تاکہ بچوں میں تشدد کے رجحانات کو روکا جا سکے‘۔
وجے سنہا کے بیان پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بہار کے 41 فیصد بچے کم وزن کا جبکہ 43 فیصد بچے کم افزائش کا شکار ہیں۔
صارفین نے کہا کہ بہار کے 23 فیصد بچے بڑی عمر کو پہنچ ہی نہیں پاتے، ایسے میں بہار کے نائب وزیراعلیٰ کی بات سمجھ سے بالاتر ہے۔


























Leave a Reply