کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سعودی عرب میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث خاتون کو ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے امیگریشن کراچی کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سعودی عرب سے ڈی پورٹ خاتون گلشن بی بی کو حراست میں لے لیا گیا جو بہاولپور کی رہائشی ہے۔
حکام نے بتایا کہ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک رویہ اور تفصیلی جانچ پڑتال میں خاتون نے فیصل آباد کے رہائشی ایجنٹ طیب علی ولد معراج الدین کی معاونت سے بیرون ملک روانگی کا اعتراف کیا جب کہ خاتون نے سعودی عرب پہنچنے پر منظم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے حوالے کیے جانے کا انکشاف بھی کیا ہے۔
حکام کے مطابق خاتون مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھی، مقامی حکام کی جانب سے گرفتاری اور سزا کے بعد اسے ڈی پورٹ کیا گیا۔
ملزمہ کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے جب کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارے جا رہے ہیں۔

























Leave a Reply