Skip to content
  • Tuesday, 24 February 2026
  • 12:54 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • رمزاں زرداری دیاں!!

حالیہ پوسٹس

  • سعودیہ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث خاتون ڈی پورٹ کے بعد گرفتار
  • اربوں روپے کا ضبط شدہ سونا اور چاندی اسٹیٹ بینک میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف
  • کوہاٹ میں پولیس موبائل پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید
  • بیوی کو دیا تحفہ واپس نہیں لیا جاسکتا، یہ تھوک کر چاٹنے والی بات ہے: جسٹس محسن اختر
  • (ن) لیگی رہنما خرم دستگیر کے کزن کے گھر چوری کی بڑی واردات
Headline تازہ ترین

رمزاں زرداری دیاں!!

DAILY MITHAN Feb 24, 2026 0


رمز جس کو اردو میں خفیہ اشارہ ،دل کے راز اور کنایہ کے ہم معنی سمجھیں ،پنجابی میں’’ رمزاں یار دیاں‘‘ اور ’’رمزاں عشق دیاں‘‘ کلاسیکی شاعروں کا موضوع رہے ہیں۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری بہت گہرے انسان ہیں سیاسی شطرنج کے ماہر کھلاڑی ہیں انکی کامیاب سیاسی چالوں کے سبب ہی پیپلز پارٹی مسلسل 16سال سے صوبہ سندھ میں برسر اقتدار ہے موجودہ وفاقی سیٹ اپ میں بھی انہیں آئینی عہدے حاصل ہیں گناہ ثواب کی ذمہ داری نون لیگ پر ہے مگر آئینی حکمرانی میں آصف زرداری اور ان کی پارٹی بھی حصہ د ار ہے۔ زرداری دوستوں کے دوست مشہور ہیں مگر کوئی ان سے چالاکی کرے تو پھر اسکو گھر تک چھوڑ کر آنے کے بھی ماہر ہیں، یہ ادنیٰ صحافی 1988ءسے انہیں ذاتی طور پر جانتا ہے اور مسلسل ملاقاتوں سے انکو پرکھنے کی کوشش کرتا رہا ہے، انکی شخصیت کی پرتیں تہہ در تہہ ہیں انہیں کھولنا بہت مشکل ہے مگر سیاست کے ادنی طالب علم کی حیثیت سے انکی سیاسی رمزوں کو سمجھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں ۔

عمران کی عین یعنی آنکھ کا معاملہ حد سے بڑھا تو بیماری نے سیاست میں آگ لگا دی۔ نون کی حکمت عملی اس معاملے کو ٹھنڈا کرنے اور نیچے نیچے رکھنے کی رہی۔ عطا اللہ تارڑ، رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزیروں نے اپنے بیانات کے ذریعے اس معاملے کو ڈیل کیا وزیراعظم شہباز شریف پر اسرار طور پر خاموش رہے اور انکے بڑے بھائی نواز شریف تو اس دنیا سے پرے اپنی ہی دنیا میں رہتے ہیں اسلئے کوئی ان تک رسائی حاصل کرتا تو ہی انکا موقف لے سکتا سو ادھر سے بھی چپ کا تاثر رہا۔

 ایسے میں صدر آصف زرداری کھل کر سامنے آئے عمران کی بیماری اور اپنی جیلوں کا تقابل کر کے تحریک انصاف کے بیانیے کا جواب دیا اور انصافی پروپیگنڈے کی توپوں کا رخ جان بوجھ کر نون سے ہٹا کر اپنی طرف کر لیا۔ سوال یہ ہے کہ زرداری نے ایسا کیوں کیا اس چال یا رمز کے اندر کیا چھپا ہے اور اسکے نتائج کیا نکلیں گے؟ آصف علی زرداری نے شاید بھانپ لیا ہوگا کہ نون کی اعلیٰ ترین قیادت خود کو اس قضیے سے دور رکھ کر وہی سیاسی غلطی کر رہی ہے جو وہ عمران کے بیانیےکے جواب میں سیاست کی بجائے گورننس پر توجہ کر کے کر رہی ہے جس سے عمرانی بیانیے کا بوجھ غیر سیاسی مقتدرہ پر پڑ رہا ہے اور انکے اس بوجھ کو نون کو جس موثر طریقے سے بانٹنا چاہئے اس میں واضح کمی اور خلا ہے۔ صدر پاکستان نے یہ زوردار بیان دیکر اشارہ دیا ہے کہ ہم آپ کیساتھ مخالفت کا بوجھ اٹھانے اور اپنا کندھا پیش کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔

کوئی مانے نہ مانے 2024ءکے الیکشن سے پہلے جب نون کے اقتدار کی منصوبہ بندی ہو رہی تھی تو ابتدائی طور پر یہ طے ہوا تھا کہ اقتدار بلا شرکت غیرے نون کو ملے گا اور مقتدرہ اس حکومت اور سیاست کو کامیاب کرنے کیلئے مکمل حمایت کرے گی ہدف یہ تھا کہ ملک کو ایک طاقتور اور معاشی جن بنانا ہے یہ بھی طے ہوا تھا کہ پیپلز پارٹی کو شریک اقتدار نہیں کرناکیونکہ پیپلز پارٹی اور نون کی معاشی پالیسیاں متضاد ہیں ،نون نجکاری کی حامی جبکہ پیپلز پارٹی کے اس بارے میں واضح تحفظات ہیں اور ایک بات جو سر عام تو نہیں کہی جاتی تھی مگر کانوں ہی کانوں میں یہ سرگوشی کی جاتی تھی کہ پیپلز پارٹی کے لوگ اور حکومت کرپٹ ہوتے ہیں اور نون یہ بوجھ اٹھانا نہیں چاہتی۔ اس پلان کے مطابق سندھ میں بھی پیپلز پارٹی کو حکومت نہیں دی جانی تھی بلکہ پیپلز پارٹی کے مخالفوں کو ملا کر وہاں حکومت کی تشکیل ہونی تھی اسی منصوبے کے تحت جب سندھ کی نگران حکومت بنی تو وہاں کا وزیر داخلہ ایک ایسی شخصیت کو بنایا گیا جس نے کھل کر پیپلز پارٹی کی مخالفت کی انکے اسکینڈل بنائے ۔ مہر، سرداروں، جتوئیوں اورپگاڑا خاندانوں کو قوم پرستوں کیساتھ جوڑ کر ایک اتحاد بنایا۔

پیپلز پارٹی کے ماضی کے شریک کار لاڑکانہ کے عباسی خاندان کو اس میں فٹ کیا گیا۔کھچڑی تیار تھی ایسے میں آصف زرداری نے اپنی جادو کی چھڑی نکالی اور سب سے پہلے دیہی سندھ میں اپنے مخالف سیاسی گھوڑوں پر کاٹھی ڈالی سندھ کے مہروں اور ہر ممکنہ طور پر جیتنے والے گھوڑوں کو سبز چراگاہوں کے خواب دکھائے گئے حتی کہ پگاڑا خاندان کو بھی بڑی باعزت پیشکش کی گئی ۔

جتوئی اور پگاڑو خاندان کے سوا شیرازی، مہر اور باقی بڑے بڑے نام زرداری کے جادو میں آگئے پھر زرداری نے راولپنڈی اسلام آباد کے حلقوں میں موثر لابنگ کی اور وہاں بھی حسینہ واجد کے بنگلہ دیش ماڈل کی خامیوں کو پیش کیا تاہم 2024ءکے انتخابات کے نتائج ایساسرپرائز تھے جس نے بنگلہ دیش ماڈل یعنی ون پارٹی بالادستی پروگرام کو تباہ کر کے رکھ دیا۔ نئی حقیقتوں پر نون کو پیپلز پارٹی کیساتھ مخلوط حکومت اور سندھ پیپلز پارٹی کو دینے کے سوا کوئی چارہ نہ رہا گویا پیپلز پارٹی کو موجودہ اقتدار کھیر کی طرح نہیں ملا انہوں نے کھچڑی سے دال کے دانے چنے۔ نون کو ایک سب انٹلیجنس سربراہ نے تاثر دیا تھا کہ الیکشن آپ کیلئے حلوہ ہیں آپ اکیلے ہی یہ حلوہ کھائیں گے پیپلز پارٹی اس کھانے میں شریک نہیں ہوگی مگر الیکشن حلوہ کی بجائے کڑوا چریتاکریتا ثابت ہوئے انہی غیر متوقع نتائج نے نون کو پیپلز پارٹی سے مخلوط حکومت بنانے پر مجبور کیا۔

وفاقی حکومت بن گئی آصف زرداری صدر پاکستان کے عہدے پر متمکن ہوئے تو ان سے نہروں اور ڈیموں کے حوالے سے سندھ کے پانی کی قربانی مانگی گئی آصف زرداری جتنے ہی پاکستان کھپےکے نعرے لگائیں وہ سندھ کا پانی دیکر وہاں کی سیاست میں زندہ نہیں رہ سکتے۔ وہی ہوا جس کا ڈر تھا اندرون سندھ نئی نہروں کے مسئلےپراحتجاج وہنگامے پھوٹ پڑے ۔ان مظاہروں کا دباؤ اس قدر بڑھا کہ نہروں کی تجویز سرد خانے کے سپرد ہو گئی ہے۔ صدر آصف زرداری نے پارلیمان سے اپنے خطاب میں ان نہروں کی باقاعدہ مخالفت کی تو کالا باغ ڈیم کی طرح یہ منصوبہ بھی تہ خاک ہو گیا۔

اسی دوران چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں کہ نہروں کی مخالفت کے پس پردہ خود پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت تھی۔ یہ بھی کہا گیا کہ صدر پاکستان نے ہمالیہ سے پار ایک ملک کو ریاستی پالیسی سے ہٹ کر ایک خط لکھا جس سے سپر پاور ناراض ہو سکتی تھی اس لیے اس خط کو روک لیا گیا۔ یہ الزام بھی لگایا گیا کہ زرداری صاحب سرگرم نہیں وہ دن کو سونے اور رات کوجاگنے کے عادی ہیں،سندھ حکومت کیخلاف مسلسل یہ پروپیگنڈا جاری رہا کہ وہاں بہت کرپشن ہے، اوریہ کہ سندھ میں ایک متوازی نظام جسے سسٹم کہا جاتا ہے رائج ہے اور اس سسٹم کو براہ راست آصف زرداری تک رسائی حاصل ہے۔ ظاہر ہے کہ پیپلز پارٹی ان الزامات سے مکمل انکاری ہے بلکہ وہ تو کہتی ہے کہ صحت ،تعلیم اور اسکا روڈ نیٹ ورک پنجاب اور ملک بھر سے بہتر ہے اور انکا یہ دعویٰ بھی معقول ہے کہ مسلسل جیتنا اس بات کی دلیل ہے کہ ہم سندھی عوام کے پسندیدہ ترین ہیں اور بہترین کام کر رہے ہیں۔

آصف زرداری اتنے سادہ نہیں کہ بے وجہ بولیں اتنے بے وقوف بھی نہیں کہ مگر مچھوں کی خوراک بنیں۔ اگر تھوڑا بہت انکی رمزوں کو جانیںتو ان کا حالیہ انصافی مخالف بیان اپنے اور پارٹی پر موجود دباؤ سے نکلنے کیلئے دیا گیا ہے۔ انہیں جہاں نون کی کمزوری نظر آئی وہ نواز شریف اور شہباز شریف سے آگے بڑھ کر مقتدرہ سے کندھا ملا کر کھڑے ہوئے ہیں۔ انسانوں کو پڑھنا سب سے مشکل ترین کام ہے ہو سکتا ہے کہ رمز کی تشریح درست ہو یا پھر مکمل غلط۔غلط بھی ہوئی تو کیاہوا تشریح اور تجزیہ تو صحافی کا حق ہے۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
سعودیہ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث خاتون ڈی پورٹ کے بعد گرفتار
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
تازہ ترین
اربوں روپے کا ضبط شدہ سونا اور چاندی اسٹیٹ بینک میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
کوہاٹ میں پولیس موبائل پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
تازہ ترین
بیوی کو دیا تحفہ واپس نہیں لیا جاسکتا، یہ تھوک کر چاٹنے والی بات ہے: جسٹس محسن اختر
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
(ن) لیگی رہنما خرم دستگیر کے کزن کے گھر چوری کی بڑی واردات
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
اقوام متحدہ کو پناہ کی درخواستیں، درست ویزوں پر کمبوڈیا جاتے ہوئے دو مسافر آف لوڈ
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
تازہ ترین
خطرناک عمارتوں میں قائم اسکولوں کو خالی کرنے کا حکم
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
ایشوریا کے 400 کلو زیورات کی حفاظت پر 5 سیکیورٹی گارڈ مامور تھے: ڈیزائنر کا انکشاف
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
اولمپئن خواجہ جنید ہاکی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
پختونخوا پولیس میں گھوسٹ ملازمین کا اسکینڈل، کسی کو سزا ملی نہ ریکوری ہوئی
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
زکوٰۃ اور فطرانہ میں کیا فرق ہے؟
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
آئی سی سی نے سیمی فائنل کا شیڈول تبدیل کردیا
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
حکومت کا پی ٹی آئی فوبیا پر مشتمل 40 ارب کا فائر وال منصوبہ ناکام ہوچکا: شیخ وقاص
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی عرب سمیت 19 ممالک کی مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے فیصلے کی مذمت
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
مڈٹرم الیکشن میں ہار کا خدشہ، ٹرمپ اسٹیٹ آف یونین خطاب میں جنگیں رکوانے کا کریڈٹ لیں گے
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کا آج انگلینڈ سے اہم مقابلہ
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
تازہ ترین
بیرسٹر گوہر ’عمران خان رہائی فورس‘ کی تشکیل روکنے کیلئے میدان میں آگئے
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
تازہ ترین
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے اور معائنہ ذاتی معالجین سےکرانے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
جرمنی میں افغان شہری نے چاقو سے حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا میں طلبہ میں لیپ ٹاپ بانٹنے پر اربوں ڈالرز خرچ لیکن تعلیمی نتائج انتہائی مایوس کن
DAILY MITHAN Feb 24, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان کا کمزور پاور ٹرانسمیشن نظام صارفین کیلئے بجلی مہنگی کر رہا ہے، نیپرا کا انتباہ
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
عمران خان کو آنکھ کے علاج کے فالو اپ کیلئے اسپتال لایا گیا، پمز
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج، عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقات کا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
پاکستان
افغانستان میں کی گئی کارروائیوں میں 70 کے قریب دہشت گرد مارے گئے: طلال چوہدری
DAILY MITHAN Feb 22, 2026