Skip to content
  • Tuesday, 24 February 2026
  • 12:53 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بیرسٹر گوہر ’عمران خان رہائی فورس‘ کی تشکیل روکنے کیلئے میدان میں آگئے

حالیہ پوسٹس

  • سعودیہ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث خاتون ڈی پورٹ کے بعد گرفتار
  • اربوں روپے کا ضبط شدہ سونا اور چاندی اسٹیٹ بینک میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف
  • کوہاٹ میں پولیس موبائل پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید
  • بیوی کو دیا تحفہ واپس نہیں لیا جاسکتا، یہ تھوک کر چاٹنے والی بات ہے: جسٹس محسن اختر
  • (ن) لیگی رہنما خرم دستگیر کے کزن کے گھر چوری کی بڑی واردات
تازہ ترین

بیرسٹر گوہر ’عمران خان رہائی فورس‘ کی تشکیل روکنے کیلئے میدان میں آگئے

DAILY MITHAN Feb 24, 2026 0


بیرسٹر گوہر ’عمران خان رہائی فورس‘ کی تشکیل روکنے کیلئے میدان میں آگئے

یہ الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو رہائی فورس قائم کرنے کا آئیڈیا روپوش پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے دیا۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو ایک متنازع منصوبے، یعنی ’’عمران خان رہائی فورس‘‘ قائم کرنے کے اقدام سے روکنے کیلئے مداخلت کی ہے۔

پارٹی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ براہِ راست اور سینئر پارٹی رہنماؤں کے ذریعے کی جانے والی یہ مداخلت ایک ایسے موقع پر کی گئی ہے جب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے جیل میں قید پارٹی کے بانی عمران خان کو رہا کرانے کیلئے ایک مخصوص فورس تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق، بیرسٹر گوہر نے دوٹوک انداز میں (وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکو) خبردار کیا کہ کسی بھی ایسے گروپ کا قیام جسے ’’فورس‘‘ کہا جائے، خصوصاً اگر اس کے ارکان سے کسی سیاسی مقصد کیلئے حلف لیا جائے، تو اسے غیر آئینی اور غیر قانونی تصور کیا جا سکتا ہے اور ممکن ہے کہ یہ اقدام عسکریت پسندی کے دائرے میں بھی شمار ہو۔

کہا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سمیت دیگر اپوزیشن اپوزیشن رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا تاکہ پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد کے اندر اس اقدام کیخلاف سیاسی ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔

سیاسی حلقوں میں اس تجویز کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ اندرونی ذرائع کے مطابق، خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے 22 فروری کو مجوزہ فورس کے ارکان سے حلف لینے کا ارادہ کیا تھا، تاہم اندرونی اعتراضات کے بعد آخری لمحے پر اس اقدام کو موخر کر دیا گیا۔ 

اطلاعات ہیں کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا رمضان کے بعد حلف برداری کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نجی سطح پر تسلیم کرتے ہیں کہ اس منصوبے نے مرکزی قیادت میں تشویش پیدا کی، کیونکہ کسی نیم تنظیمی ’’فورس‘‘ کی تشکیل پارٹی کو قانونی کارروائی اور محاذ آرائی کو فروغ دینے کے الزامات کی زد میں لا سکتی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مبینہ طور پر مشورہ دیا کہ اگر عمران خان کی رہائی کیلئے متحرک ہونا ضروری ہو تو اس کیلئے صوبائی، علاقائی اور ضلعی سطح پر قانونی سیاسی کمیٹیاں قائم کی جائیں، جیسا کہ ماضی میں سیاسی تحریکوں میں کیا جاتا رہا ہے، تاکہ آئینی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔

یہ معاملہ حالیہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں بھی نمایاں طور پر زیر بحث آیا، جہاں شرکاء کو اس موضوع پر عوامی سطح پر تبصرہ نہ کرنے کی ہدایت دی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قیادت اس ممکنہ طور پر نقصان دہ اندرونی تنازع کو محدود رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ 

یہ واقعہ پی ٹی آئی کے اندر حکمت عملی کے حوالے سے بڑھتے اختلافات کی نشاندہی کرتا ہے۔ ایک ایسے موقع پر جب پارٹی ایک پیچیدہ سیاسی ماحول کا سامنا کر رہی ہے، اس وقت بعض رہنما جارحانہ انداز سے متحرک ہونے کے حامی ہیں، جبکہ دیگر محتاط اور قانونی طور پر قابل دفاع راستہ اختیار کرنے پر زور دیتے ہیں۔ 

یہ الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو رہائی فورس قائم کرنے کا آئیڈیا روپوش پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے دیا۔ سہیل آفریدی کو بھی خیبر پختونخوا کے چیف ایگزیکٹو کے منصب کیلئے مراد سعید کا نامزد کردہ امیدوار سمجھا جاتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عمران خان سہیل آفریدی کو ذاتی طور پر پہلے نہیں جانتے تھے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
سعودیہ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث خاتون ڈی پورٹ کے بعد گرفتار
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
تازہ ترین
اربوں روپے کا ضبط شدہ سونا اور چاندی اسٹیٹ بینک میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
کوہاٹ میں پولیس موبائل پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
تازہ ترین
بیوی کو دیا تحفہ واپس نہیں لیا جاسکتا، یہ تھوک کر چاٹنے والی بات ہے: جسٹس محسن اختر
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
(ن) لیگی رہنما خرم دستگیر کے کزن کے گھر چوری کی بڑی واردات
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
اقوام متحدہ کو پناہ کی درخواستیں، درست ویزوں پر کمبوڈیا جاتے ہوئے دو مسافر آف لوڈ
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
تازہ ترین
خطرناک عمارتوں میں قائم اسکولوں کو خالی کرنے کا حکم
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
ایشوریا کے 400 کلو زیورات کی حفاظت پر 5 سیکیورٹی گارڈ مامور تھے: ڈیزائنر کا انکشاف
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
اولمپئن خواجہ جنید ہاکی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
پختونخوا پولیس میں گھوسٹ ملازمین کا اسکینڈل، کسی کو سزا ملی نہ ریکوری ہوئی
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
زکوٰۃ اور فطرانہ میں کیا فرق ہے؟
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
آئی سی سی نے سیمی فائنل کا شیڈول تبدیل کردیا
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
حکومت کا پی ٹی آئی فوبیا پر مشتمل 40 ارب کا فائر وال منصوبہ ناکام ہوچکا: شیخ وقاص
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی عرب سمیت 19 ممالک کی مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے فیصلے کی مذمت
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
رمزاں زرداری دیاں!!
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
مڈٹرم الیکشن میں ہار کا خدشہ، ٹرمپ اسٹیٹ آف یونین خطاب میں جنگیں رکوانے کا کریڈٹ لیں گے
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کا آج انگلینڈ سے اہم مقابلہ
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
تازہ ترین
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے اور معائنہ ذاتی معالجین سےکرانے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
جرمنی میں افغان شہری نے چاقو سے حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا میں طلبہ میں لیپ ٹاپ بانٹنے پر اربوں ڈالرز خرچ لیکن تعلیمی نتائج انتہائی مایوس کن
DAILY MITHAN Feb 24, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان کا کمزور پاور ٹرانسمیشن نظام صارفین کیلئے بجلی مہنگی کر رہا ہے، نیپرا کا انتباہ
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
عمران خان کو آنکھ کے علاج کے فالو اپ کیلئے اسپتال لایا گیا، پمز
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج، عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقات کا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
پاکستان
افغانستان میں کی گئی کارروائیوں میں 70 کے قریب دہشت گرد مارے گئے: طلال چوہدری
DAILY MITHAN Feb 22, 2026