Skip to content
  • Monday, 23 February 2026
  • 11:49 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ٹرمپ ایران پر محدود حملے اور بعد ازاں بڑے فوجی آپریشن پر غور کرنے لگے: امریکی اخبار

حالیہ پوسٹس

  • سینٹرل ایشیا کا متبادل روٹ بنالیا، آلو کی برآمد کیلئے ازبکستان سے معاہدہ کیا: وفاقی وزیر کی بریفنگ
  • مافیہ سربراہ کی فوجی آپریشن میں ہلاکت پر ہنگامے، نیشنل گارڈکے 25 ارکان ہلاک ہوگئے
  • ایپسٹین فائلز میں ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں سمیت خود صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول ملانیا کے نام بھی شامل
  • گوادر کے ساحل کے قریب نایاب اور خطرے سے دوچار بوہیڈ گٹارفش پکڑی گئی
  • عمران خان سے معاملات ٹھیک کرلیں، وعدہ کرتا ہوں آپ کی حکومت گرانے نہیں دوں گا: راجا ناصر عباس
تازہ ترین

ٹرمپ ایران پر محدود حملے اور بعد ازاں بڑے فوجی آپریشن پر غور کرنے لگے: امریکی اخبار

DAILY MITHAN Feb 23, 2026 0


ٹرمپ ایران پر محدود حملے اور بعد ازاں بڑے فوجی آپریشن پر غور کرنے لگے: امریکی اخبار

فوٹو: فائل

واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف ایک محدود ابتدائی حملے پر غور کر رہے ہیں اور اگر اس کے باوجود ایران جوہری پروگرام سے دستبردار نہ ہوا تو آنے والے مہینوں میں ایک بڑا حملہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

 امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اس حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کی اندرونی مشاورت سے آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے مشیروں سے کہا ہے اگر سفارتی کوششیں یا ابتدائی محدود امریکی کارروائی ایران کو ان کے مطالبات ماننے پر آمادہ نہ کر سکی تو وہ بعد میں ایک وسیع تر فوجی آپریشن پر غور کریں گے جس کا مقصد ایرانی قیادت کو اقتدار سے ہٹانا ہو سکتا ہے۔

اخبار کے مطابق امریکا اور ایران کے مذاکرات کار جمعرات کو جنیوا میں ملاقات کرنے والے ہیں جسے ممکنہ فوجی تصادم سے بچنے کی آخری کوشش قرار دیا جا رہا ہے، تاہم صدر ٹرمپ نے  عسکری آپشنز بھی زیرِ غور رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اگرچہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا لیکن ٹرمپ کے مشیروں کے مطابق صدر ابتدائی طور پر آئندہ چند دنوں میں ایک محدود حملے کی جانب مائل دکھائی دیتے ہیں جس کا مقصد ایرانی قیادت کو واضح پیغام دینا ہوگا کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت ترک کرنے پر آمادگی ظاہر کرے۔

اخبار کے مطابق اس حوالے سے زیر غور اہداف میں ایران کے پاسدارانِ انقلاب  کا ہیڈکوارٹر، جوہری تنصیبات اور بیلسٹک میزائل پروگرام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اگر یہ اقدامات بھی ایران کو امریکی مطالبات ماننے پر آمادہ نہ کر سکے تو صدر ٹرمپ رواں سال کے اواخر میں ایک بڑے فوجی حملے کا امکان کھلا رکھیں گے جس کا مقصد سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے اقتدار کو کمزور یا ختم کرنا ہو سکتا ہے۔

تاہم خود امریکی انتظامیہ کے اندر بھی اس بات پر شکوک پائے جاتے ہیں کہ آیا صرف فضائی حملوں کے ذریعے یہ ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ 

اخبار کے مطابق پسِ پردہ دونوں فریق ایک متبادل تجویز پر بھی غور کر رہے ہیں جس کے تحت ایران کو محدود سطح پر صرف طبی تحقیق اور علاج کے مقاصد کے لیے یورینیم افزودگی کی اجازت دی جا سکتی ہے تاکہ فوجی تصادم سے بچنے کا راستہ نکالا جا سکے تاہم یہ واضح نہیں کہ دونوں میں سے کوئی فریق اس تجویز پر آمادہ ہوگا یا نہیں۔ 

اس دوران دو امریکی طیارہ بردار بحری جہاز اور درجنوں لڑاکا طیارے، بمبار طیارے اور ری فیولنگ ائیرکرافٹ ایران کے قریب تعینات کیے جا چکے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
سینٹرل ایشیا کا متبادل روٹ بنالیا، آلو کی برآمد کیلئے ازبکستان سے معاہدہ کیا: وفاقی وزیر کی بریفنگ
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
مافیہ سربراہ کی فوجی آپریشن میں ہلاکت پر ہنگامے، نیشنل گارڈکے 25 ارکان ہلاک ہوگئے
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
ایپسٹین فائلز میں ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں سمیت خود صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول ملانیا کے نام بھی شامل
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
گوادر کے ساحل کے قریب نایاب اور خطرے سے دوچار بوہیڈ گٹارفش پکڑی گئی
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان سے معاملات ٹھیک کرلیں، وعدہ کرتا ہوں آپ کی حکومت گرانے نہیں دوں گا: راجا ناصر عباس
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
تازہ ترین
افغانستان کوبتادیا تھا دہشتگرد اورپاکستان میں کسی ایک کا انتخاب کرلیں، رانا ثنااللّٰہ
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
وانکھیڈے اسٹیڈیم میں چوکوں چھکوں کی بارش، ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کیخلاف ٹی 20 ورلڈکپ کا دوسرا بڑا اسکور بنادیا
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
تازہ ترین
اب صرف جنازے نہیں اٹھائیں گے بھرپور جواب دیں گے، ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیا جائےگا: حکومت کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
زمبابوے کے بولر بریڈ ایونز نے ٹی 20کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنادیا، عثمان طارق ریکارڈ توڑنےکے قریب
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
تازہ ترین
پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
تازہ ترین
ایران سرینڈر کا مطلب نہیں جانتا، اپنی سرزمین کی خلاف ورزی قبول نہیں کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
تازہ ترین
بھارت نے بھی اپنے شہریوں کو ایران سے نکل جانے کی ہدایت کردی
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
جگر کے لیے نقصان دہ غذائیں جو اکثر افراد بہت شوق سے استعمال کرتے ہیں
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
جسم میں پانی کی کمی کا عندیہ دینے والی نشانیاں
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
تازہ ترین
پے در پے حادثوں کے بعد بھارتی فضائیہ نے تمام تیجس لڑاکا طیاروں کو گراؤنڈ کردیا
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
یہ نہیں ہونا چاہیےکہ اگر اوپنرز نےکچھ نہیں کیا تو نیچےبھی اسکور نہ ہو: صاحبزادہ فرحان
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
تازہ ترین
ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے زمینوں پرقبضے دلوانے کے تمام فیصلے کالعدم قرار
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
تربت میں دہشتگرد سلیم بلوچ کی ہلاکت سے ایک بار پھر فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی بے نقاب
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ میں ایک بہترین اور دلچسپ فیچر کا اضافہ
DAILY MITHAN Feb 23, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج، عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقات کا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
پاکستان
افغانستان میں کی گئی کارروائیوں میں 70 کے قریب دہشت گرد مارے گئے: طلال چوہدری
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
پاکستان
ایم کیو ایم ، (ق) لیگ اور بی اے پی کا دہشتگردی کے خاتمےکیلئے فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 21, 2026
پاکستان
ایک بار ٹریگر دبا دیا جائے اور نشانہ لگ جائے تو ملزم کا ارادہ واضح ہو جاتا ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ
DAILY MITHAN Feb 21, 2026