اکثر افراد لیپ ٹاپ کو گود میں رکھ کر استعمال کرتے ہیں مگر کیا یہ عادت کسی نقصان کا باعث تو نہیں بنتی؟
ویسے تو لیپ ٹاپ میں لفظ لیپ کا مطلب ہی گود ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ اس ڈیوائس کو گود میں رکھ کر استعمال کرنا مختلف مسائل کا باعث بن سکتا ہے یا کم از کم زیادہ وقت تک ایسا کرنا ضرور نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
لیپ ٹاپ سے خارج ہونے والی حرارت کی نکاسی ہمارا جسم بلاک کر دیتا ہے جس سے وہ حرارت جسم میں اکٹھا ہونے لگتی ہے جبکہ ڈیوائس بھی بہت زیادہ گرم ہو جاتی ہے۔
اسی لیے اکثر کمپنیوں کی جانب سے لیپ ٹاپ کو سخت اور سپاٹ سطح پر رکھ کر استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے جہاں ہوا کا بہاؤ متاثر نہ ہو۔
تو لیپ ٹاپ کو گود میں رکھنے سے کیا نقصانات ہوسکتے ہیں؟
2016 میں جرنل آف بائیو میڈیکل فزکس اینڈ انجینئرنگ میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ گود میں لیپ ٹاپ کو رکھنے سے تولیدی صحت متاثر ہوسکتی ہے، خاص طور پر مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
مگر ایسا بہت زیادہ عام نہیں ہوتا مگر پھر بھی امکان ضرور ہوتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ بیشتر برقی مصنوعات جیسے لیپ ٹاپ کی جانب سے ایسی کم فریکوئنسی والی ریڈی ایشن خارج ہوتی ہے جو مردوں کی تولیدی صحت کو متاثر کرسکتی ہے۔
تولیدی صحت سے ہٹ کر بھی لیپ ٹاپ کی حرارت جِلد کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔
اگر لیپ ٹاپ بہت زیادہ گرم ہو جائے تو یہ ریڈی ایشن سے ہونے والے نقصان سے زیادہ تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔
اس ڈیوائس کی بہت زیادہ حرارت سے جِلد کی صحت متاثر ہوسکتی ہے یا وہ جل سکتی ہے۔
بار بار گرم لیپ ٹاپ کو جلد پر رکھنے سے جِلد کے ایک عارضے کا سامنا ہوسکتا ہے جس میں جِلد کی رنگت تبدیل ہو جاتی ہے۔


























Leave a Reply