میکسیکو میں منشیات کا بڑا سرغنہ ال مینچو (El Mencho) فوجی آپریشن میں مارا گیا، ال مینچو طاقتور جرائم پیشہ تنظیم سی جے این جی کا سربراہ تھا۔
ایل مینچو کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ ڈالر مقرر تھی، ڈرگ لارڈ کی ہلاکت کے بعد میکسیکو بھر میں صورتحال کشیدہ ہے اور مسلح افراد نے کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا ہے۔
غیر ملکی ایجنسی کے مطابق میکسیکو کی متعدد ریاستوں میں سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔
ریاست جالسکو کے گورنر نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے جبکہ امریکی سفارتخانے نے بھی اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
امریکا کا ردعمل:
دوسری جانب ایل مینچو کی ہلاکت پر امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ال مینچو کی ہلاکت بڑی پیشرفت ہے جو میکسیکو، امریکا، لاطینی امریکا اور دنیا کے لیے اہم ہے۔
حکام کے مطابق مغربی ریاست جالسکو میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ال مینچو شدید زخمی ہوا اور میکسیکو سٹی منتقل کیے جانے کے دوران ہلاک ہوگیا۔
وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے آپریشن میں معلومات فراہم کیں، یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی جب امریکی انتظامیہ کی جانب سے میکسیکو پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کے لیے دباؤ بڑھایا جا رہا تھا۔

























Leave a Reply