Skip to content
  • Monday, 23 February 2026
  • 12:30 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بڈھے بلوچ کی نصیحت

حالیہ پوسٹس

  • ضعیف العمری کے باعث سزائے موت کے قیدی کی سزا عمر قید میں تبدیل
  • بچوں کو بلایا اور بیانات لیے، انہوں نے بتایا وہ ماچس سے کھیل رہے تھے، ایس پی سٹی
  • کاش مریم نواز کراچی میں بھی آجائیں تو یہاں کا حال اچھا ہوجائے: اداکارہ مومنہ اقبال
  • پنجاب میں مفت میت منتقلی سروس کے آغاز کا فیصلہ
  • کیا مسافر سفر کی بناء پر روزہ چھوڑ سکتا ہے؟
Headline تازہ ترین

بڈھے بلوچ کی نصیحت

DAILY MITHAN Feb 23, 2026 0


علامہ اقبال کے اردو اور فارسی کلام کا آخری مجموعہ ’’ارمغان حجاز‘‘ انکی وفات کے کچھ عرصہ بعد شائع ہوا تھا۔ اس میں شامل ایک نظم بڑی مشہور ہوئی جس کا عنوان ہے’’ بڈھے بلوچ کی نصیحت بیٹے کو ‘‘ ۔ اس نظم کے کئی اشعار آج کے بہت سے مسائل اور بحرانوں سے نکلنے کا راستہ دکھاتے ہیں۔مثلاً اقبال نے فرمایا ۔

دیں ہاتھ سے دے کر اگر آزاد ہو ملت

ہے ایسی تجارت میں مسلمان کا خسارا

گزشتہ ہفتے مجھے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ایک انٹر کالجیٹ مقابلہ بیت بازی دیکھنے کا اتفاق ہوا ۔ اس مقابلے میں صرف علامہ اقبال کے اشعار سنائے جانے تھے ۔ مختلف کالجز کی طالبات کی ٹیموں کا کلام اقبال پر عبور اور دسترس میرے لئے خوشگوار حیرت کا باعث بنا ۔ ایک طالبہ نے یہ شعر پڑھا ۔

افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر

ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارا

یہ شعر سنتے ہی مقابلہ بیت بازی کے ایک جج کی زبان سے بے اختیار نکلا’’بڈھے بلوچ کی نصیحت‘‘کے اشعار یہاں سب سے زیادہ پاپولر ہیں۔ یہ سُن کر میں سوچ رہا تھا کہ علامہ اقبال نے 1930 ء میں اپنے خطبہ الہ آبادسے لیکر اپنی آخری کتاب تک بلوچستان اور بلوچوں کی بات کی ۔ وہ بلوچ دانشور جو برطانوی سامراج سے آزادی کے لئے لاہور جاکر علامہ اقبال سے مشورے کیا کرتے تھے انکی نئی نسل اقبال اور بلوچستان کے تعلق سے آج بے خبر ہے ۔ مقابلہ بیت بازی ختم ہوا تو جیتنے والوں میں انعامات کی تقسیم سے قبل معروف محقق اور ماہر اقبالیات ڈاکٹر خرم الٰہی نے ایک تقریر کی۔ طالبات کے علامہ اقبال سے قلبی لگاؤ اور محبت نے ان کے احساسات کو بھی ایسا گرمایا کہ وہ دشمنان اقبال کے خلاف ننگی تلوار بن گئے اور انہوں نے ایک ہی سانس میں شاعر مشرق پر کئے جانے والے بہت سے اعتراضات کا بھرپور جواب دے ڈالا ۔

 ڈاکٹر خرم الٰہی کی گفتگو سے پتہ چلا کہ آجکل سوشل میڈیا پرعلامہ اقبال کے خلاف بے بنیاد الزامات پر مبنی مہم چل رہی ہے ۔جب انہوں نے الزامات لگانے والوں کو چیلنج کیا کہ ثبوت سامنے لاؤ تو الزامات لگانے والے غائب ہو گئے ۔ تقریب تقسیم انعامات کے بعد اسلام ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو کی اُساتذہ اور ڈاکٹر خرم الٰہی کے ساتھ علامہ اقبال کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم پر بڑی تفصیل سے گفتگو ہوئی ۔ ایسی ہی گفتگو چند دن قبل فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں ہونے والے کشمیر سیمینار کے بعد بھی ہوئی تھی جہاں میرے علاوہ مشاہد حسین سید اور سردار مسعود خان بھی مدعو تھے ۔ یہاں ایک اُستاد نے ایک پنجابی قوم پرست دانشور کی کتاب کے حوالے سے مجھے پوچھا کہ شیر شاہ سوری تو پنجاب کا دشمن تھا علامہ اقبال نے اپنے کلام میں شیر شاہ سوری کی حمایت کیوں کی ؟ دراصل حضرت اقبال نے ایک جگہ فرمایا

یہ نکتہ خوب کہا شیر شاہ سوری نے

کہ امتیاز قبائل تمام تر خواری

میں نے اُستاد سے عرض کی کہ اقبال نے شیر شاہ سوری کے اس نکتے کی تعریف کی کہ قبائل کی بنیاد پر تفریق و امتیاز سے خواری کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آتا اس میں پنجاب دشمنی کہاں سے آگئی ؟ میں نے پوچھا کہ اگر اقبال پنجاب کے دشمن تھے تو انہوں نے گورو نانک کے لئے ’’ نانک‘‘ کے عنوان سے نظم کیوں لکھی جو بانگ درا میں شامل ہے ؟ میں نے یہ بھی عرض کیا کہ اقبال اور قائد اعظم نے برطانوی سرکار کے خلاف جدوجہد آزادی کے عظیم ہیرو بھگت سنگھ کی بھی کھل کر حمایت کی تھی لیکن پنجاب کے کچھ متعصب دانشور اس پہلو کو جان بوجھ کر نظر انداز کرتے ہیں ۔

پھر مجھے یہ بھی بتانا پڑا کہ جس کتاب کا حوالہ دیا گیا ہے اتفاق سے میں نے بھی وہ کتاب پڑھ رکھی ہے اور اس کتاب میں علامہ اقبال پر تنقید کی اصل وجہ یہ نظر آتی ہے کہ جب وہ 1926 ء میں پنجاب اسمبلی کے رکن بنے تو انہوں نے زرعی ٹیکس کے نفاذ کا مطالبہ کیا کیونکہ وہ جاگیرداروں کے خلاف تھے اور جاگیرداروں کی اکثریت انگریزوں کی حامی یونینسٹ پارٹی میں شامل تھی ۔ یونینسٹ پارٹی کی مخالفت کو پنجاب کی مخالفت قرار دیا گیا بالکل اُسی طرح جیسے آج کل پنجاب میں مریم نواز کی حکومت پر تنقید کی جائے تو اس تنقید کو بغض پنجاب قرار دیا جاتا ہے۔ یہ گفتگو پھلتی پھیلتی بلوچستان تک پہنچ گئی اور فاسٹ یونیورسٹی کے ایک استاد گویا ہوئے کہ بالکل درست کہا آپ نے کیونکہ بلوچستان کی صوبائی حکومت بھی اپنے ہر سیاسی مخالف کو پاکستان کا مخالف قرار دیتی ہے ۔ 

میں نے انہیں بتایا کہ پچھلے دنوں لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے دوران اختر مینگل کی تقریر کے دوران تالیاں بج گئیں جس پراسلام آباد کے کچھ طاقتور لوگ اُن سےناراض ہو گئے ۔ اختر مینگل نے صرف یہ کہا تھا کہ بلوچستان پوائنٹ آف نو ریٹرن سے بہت آگے جا چکا ہے اس لئے اب آپ ہی اُدھر تم ادھر ہم کا نعرہ لگا دیں کیونکہ پہلے بھی یہ نعرہ آپ نے لگایا تھا۔ اس سے مراد ذوالفقار علی بھٹو تھے جن سے یہ نعرہ منسوب ہے۔ اختر مینگل نے اپنے بھائی اسد اللہ مینگل کی 50 سال پرانی گمشدگی کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ لاپتہ افراد کے انکوائری کمیشن نے یہ کہہ کر میرے بڑے بھائی کا کیس نمٹا دیا کہ لاپتہ اسد مینگل کے لواحقین کا ایڈریس اور موبائل نمبر معلوم نہیں ہو سکا لہذا یہ کیس ڈسپوز آف کر دیا گیا ۔ اختر مینگل نے اپنی تقریر میں کہا کہ آپ نے میرے خلاف کئی مقدمے قائم کر رکھے ہیں مجھے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر رکھا ہے حیرت ہے آپکو میرا ایڈریس اور فون نمبر معلوم نہیں ۔

 سب سے قابل غور نکتہ یہ ہے کہ اسد مینگل کی گمشدگی کا ذکر سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی کتاب ’’افواہ اور حقیقت ‘‘ میں کیا جو انہوں نے موت سے پہلے جیل میں لکھی تھی ۔ میں کئی دفعہ اس کتاب کا ذکر کر چکا ہوں ۔ 1976 ء میں اسد مینگل کو کراچی سے گرفتار کیا گیاتھا ۔ وزیراعظم کو اخبارات کے ذریعہ عطااللہ مینگل کے بیٹے کی گمشدگی کا پتہ چلا۔ اسوقت کے آرمی چیف جنرل ٹکا خان نے وزیر اعظم کو بتایا کہ اسد مینگل گرفتاری کے دوران زخمی ہو گیاتھا اور پھر جاں بحق ہو گیا اسکی لاش ٹھٹھہ کے قریب دفنا دی گئی ۔ 

جب وزیراعظم نے کہا کہ لاش تو اُس کے خاندان کو دیدو تو آرمی چیف نے اپنے ساتھی جرنیلوں کا یہ پیغام وزیراعظم کو دیا کہ آپ کہہ دیں کہ اسد مینگل افغانستان بھاگ گیا ہے ۔اسد مینگل کے والد عطاء اللہ مینگل کو مرتے دم تک بیٹے کی قبر کا ایڈریس نہیں دیا گیا ۔ انہوں نے کبھی علیحدگی کا نعرہ نہیں لگایا تھا ۔ میری آخری ملاقات اُن سے دبئی میں ہوئی تھی ۔ بڈھے بلوچ نے مجھے کہا تھا کہ یاد رکھنا ہم پاکستان نہیں توڑیں گے اگر اس ملک کو دوبارہ نقصان پہنچا تو وہی ذمہ دار ہونگے جو ہمیں کل بھی غدار کہتے تھے آج بھی غدار کہتے ہیں۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ضعیف العمری کے باعث سزائے موت کے قیدی کی سزا عمر قید میں تبدیل
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
تازہ ترین
بچوں کو بلایا اور بیانات لیے، انہوں نے بتایا وہ ماچس سے کھیل رہے تھے، ایس پی سٹی
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
کاش مریم نواز کراچی میں بھی آجائیں تو یہاں کا حال اچھا ہوجائے: اداکارہ مومنہ اقبال
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
تازہ ترین
پنجاب میں مفت میت منتقلی سروس کے آغاز کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
کیا مسافر سفر کی بناء پر روزہ چھوڑ سکتا ہے؟
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
فروری مارچ میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان، کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
رویت ہلال کمیٹی، رمضان کا چاند دیکھنے پر کتنے لاکھ روپے کا خرچہ آیا؟
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
رویت ہلال کمیٹی، رمضان کا چاند دیکھنے پر کتنے لاکھ روپے کا خرچہ آیا؟
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
تازہ ترین
سکیورٹی فورسز کا پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، خودکش حملہ آور سمیت 5 خوارج ہلاک
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
کیا خون ٹیسٹ یا عطیہ کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
ایکشن کامیڈی تھرلر “One Battle After Another” نے6 بافٹا ایوارڈز اپنے نام کرلیے
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
ڈیڑھ کروڑ ڈالر سر کی قیمت والا انتہائی مطلوب ڈرگ لارڈ فوجی آپریشن میں ہلاک
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی:کورنگی کراسنگ کے قریب ٹینکرکی موٹر سائیکل کو ٹکر، بچی جاں بحق
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
بر طانیہ کا جعلی ویزے پر کام دینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر جاں بحق، ڈاکٹرز کا قاتلوں کی گرفتاری تک ہڑتال کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
سفر کیلئے اجازت نامہ لازمی،برطانیہ میں ای ٹی اے اسکیم نافذ، نئے قوانین کیا ہیں؟
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
تازہ ترین
امریکا سے بات چیت کے حوصلہ افزا اشارے ملے ہیں، امریکی اقدامات پر نظر ہے، ایرانی صدر
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
Headline تازہ ترین
مارشل آرٹ میں متعدد میڈل جیتنے والا قومی کھلاڑی رضوان معاشی مشکلات کا شکار، مزدوری کرنے پر مجبور
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
تازہ ترین
امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان، ہزاروں پروازیں منسوخ، ایمرجنسی نافذ
DAILY MITHAN Feb 23, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
افغانستان میں کی گئی کارروائیوں میں 70 کے قریب دہشت گرد مارے گئے: طلال چوہدری
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
پاکستان
ایم کیو ایم ، (ق) لیگ اور بی اے پی کا دہشتگردی کے خاتمےکیلئے فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 21, 2026
پاکستان
ایک بار ٹریگر دبا دیا جائے اور نشانہ لگ جائے تو ملزم کا ارادہ واضح ہو جاتا ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ
DAILY MITHAN Feb 21, 2026
پاکستان
وفاق کی 55 ہزار اسامیاں ختم یا مرحلہ وار ختم کی جارہی ہیں
DAILY MITHAN Feb 21, 2026