پشاور: خیبر پختونخوا میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بلڈنگ پلان منظور کر کے ریگولرائزیشن فیس مقرر کردی۔
عمارتوں اور لینڈ یوز فیس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق رہائشی عمارتوں کیلئے بلڈنگ پلان اپروول یا ریگولرائزیشن فیس 10 روپے فی مربع فٹ کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق کمرشل عمارتوں کے لیے بلڈنگ پلان اپروول یا ریگولرائزیشن فیس 20 روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ رہائشی لینڈ یوز فیس 2 ہزار روپے،کمرشل لینڈ یوز فیس 10 ہزار روپے جبکہ ہاؤسنگ اسکیم کے لیے لینڈ یوز فیس ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام فیس مقررہ طریقہ کار کے تحت جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے اور مکمل ادائیگی کے بغیرکوئی سروس فراہم نہیں کی جائے گی، اعلامیے کو فوری طور پر نافذ العمل کر کے سابقہ نوٹیفکیشنز منسوخ قرار دیے گئے ہیں۔


























Leave a Reply