وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو ڈیل آفر کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نہ کوئی ڈیل کی آفر ہوئی نہ ڈیل کا آپشن ٹیبل پر موجود ہے۔
رانا ثناء اللہ نے واضح کیا کہ عمران خان کو نہ حکومت اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ڈیل کی آفر ہوئی اور نہ ایسی کوئی ڈیل موجود ہے ۔ عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ عدالتوں میں ہوگا جیسا ماضی میں نواز شریف اور زرداری کے معاملے میں ہوا ۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیل کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کرچکے ہیں۔


























Leave a Reply