Skip to content
  • Friday, 20 February 2026
  • 3:33 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کیا تراویح 20 رکعات پڑھنا ہی ضروری ہے؟

حالیہ پوسٹس

  • نئی دہلی میں اے آئی کانفرنس، امریکا بھارت تجارتی معاہدے کیخلاف لوگوں کا احتجاج
  • ایک کامیاب سفر کی داستان
  • ہوٹلز، ریسٹورینٹس، اسپتال اور میرج ہالز سمیت دیگر کاروباری سرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ
  • پنجاب میں کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
Headline تازہ ترین

کیا تراویح 20 رکعات پڑھنا ہی ضروری ہے؟

DAILY MITHAN Feb 20, 2026 0


کیا تراویح 20 رکعات پڑھنا ہی ضروری ہے؟

حدیث شریف میں رسول اللہ ﷺ کا یہ معمول منقول ہے کہ آپ ﷺ ماہِ رمضان میں جماعت کے بغیر بیس رکعت تراویح اور وتر ادا فرماتے تھے۔ 

سوال: تراویح بیس رکعات پڑھنا ہی ضروری ہے یا کبھی تھکاوٹ یا کوئی مصروفیت ہو تو حسبِ سہولت جتنی رکعات چاہیں پڑھ سکتے ہیں؟ یعنی اس بات کی وضاحت کردیجیے کہ 20 رکعات تراویح کا ثبوت کہاں سے ہے؟ اور بیس رکعات تراویح کی حیثیت نفل و مستحب ہے یا سنّتِ تاکیدی یا واجب؟

جواب: بیس رکعت تراویح ادا کرنا سنّتِ مؤکدہ ہے اور یہی رسولِ اکرم ﷺکا معمول تھا، نبی اکرم ﷺ نے دو یا تین روز تراویح کی باقاعدہ امامت بھی فرمائی تھی، لیکن تیسرے یا چوتھے روز امامت کے لیے تشریف نہ لائے،صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین رسولِ اکرم ﷺکے حجرۂ مبارک کے باہر انتظار کرتے رہے اور اس خیال سے کہ نبی اکرم ﷺسو نہ گئے ہوں، بعض صحابہ ؓ کھنکارنے لگے تو رسولِ اکرم ﷺ باہر تشریف لائے اور فرمایا کہ تمہارے شوق کو دیکھتے ہوئے مجھے خوف ہوا کہ کہیں تم پر فرض نہ کردی جائیں؛ اگر فرض کردی گئیں تو تم ادا نہیں کرسکو گے، لہٰذا اے لوگو! اپنے گھروں میں ادا کرو۔ (متفق علیہ)

حدیث شریف میں رسول اللہ ﷺ کا یہ معمول منقول ہے کہ آپ ﷺ ماہِ رمضان میں جماعت کے بغیر بیس رکعت تراویح اور وتر ادا فرماتے تھے، جیسا کہ امام بیہقی رحمہ اللہ نے السنن الکبریٰ میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے۔(السنن الکبریٰ للبيھقي، کتاب الصلاۃ، باب ما روی فی عدد رکعات القيام فی شھر رمضان، رقم الحدیث:4962، ط: ادارہ تالیفات اشرفیہ و المصنف لابن أبی شيبۃ، کتاب صلاۃ التطوع و الامامۃ وأبواب متفرقۃ، كم يصلی فی رمضان رکعۃ ، ج:2، ص:286، ط: طیب اکیدمي)

نیز اگر مجتہدین یا علمائے اُمّت کسی حدیث کو قبول کرلیں اور اس پر سب عمل کریں تو وہ متواتر کے معنی میں ہوجاتی ہے، اور اُمّت کا کسی حدیث کو قبول کرنا اس کی صحت اور حجت ہونے کی قوی ترین دلیل ہے، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی مذکورہ حدیث اگرچہ خبر واحد ہے، لیکن صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین، تبع تابعین، ائمہ مجتہدین اور تمام اُمت نے اسے قبول کیا ہے اور بیس رکعت تراویح ادا کرنا صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کا بھی معمول تھا، یہی وجہ ہے کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مسجدِ نبوی میں باجماعت بیس رکعت تراویح کا اہتمام کروایا تو ان پر کسی نے نکیر نہیں کی، بلکہ تمام صحابۂ کرامؓ نے باجماعت تراویح کے اہتمام پر اتفاق کیا، اور صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کابیس رکعات پراتفاق یعنی اجماعِ صحابہ اس بات کی شہادت ہے کہ نبی کریم ﷺنے تراویح بیس رکعات ہی پڑھائی ہیں، لہٰذا بیس رکعات تراویح ادا کرنا سنّتِ مؤکدہ ہے۔

اور سال میں ایک مرتبہ ہی اس کا موقع میسر آتا ہے، اس لیے مصروفیت اور تھکاوٹ کی وجہ سے بیس رکعات سے کم ادا کرنا اور اس کا معمول بنانا درست نہیں، اگر مصروفیت یا تھکاوٹ کی وجہ سے ایک ساتھ بیس رکعات نہ پڑھی جائیں تو سحری تک وقفے وقفے سے ادا کر لی جائیں۔ البتہ کبھی عذر (بیماری یا شرعی سفر) کی وجہ سے مکمل تراویح یا کچھ رکعتیں رہ جائیں تو گناہ یا کراہت نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
نئی دہلی میں اے آئی کانفرنس، امریکا بھارت تجارتی معاہدے کیخلاف لوگوں کا احتجاج
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
ایک کامیاب سفر کی داستان
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب میں کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
راج پال یادیو کی انوکھی فرمائش
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں 3 لاکھ ایچ آئی وی مریضوں کی بات مفروضے کی بنیاد پر کی گئی: مصطفیٰ کمال
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنا چاہتی ہوں: ماہرہ خان
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
تازہ ترین
پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کے شواہد سامنے آگئے
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
6 سیاروں کو آپ آسمان پر کب اور کیسے دیکھ سکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور بورڈ کے امتحانات کے طریقہ کار میں تبدیلی، پریکٹیکل کے پیپرز کی ای مارکنگ کی جائیگی
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد میں ڈولفن اسکواڈ کے اہلکاروں کا میاں بیوی پر تشدد، ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
سولجربازار میں گیس لیکج کے باعث عمارت میں دھماکا، ویڈیو سامنے آگئی
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
فیفا اور بورڈ آف پیس کے درمیان غزہ کی بحالی کیلئے اسٹریٹیجک معاہدہ طے پاگیا
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
آسٹریلوی ہیڈ کوچ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے کا سارا ملبہ کھلاڑیوں پر ڈال دیا
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
تازہ ترین
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے رمضان میں احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کردی
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ گروپس کے لیے بہترین فیچر متعارف جسکا مطالبہ صارفین عرصے سے کر رہے تھے
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
سحری کا افضل وقت کیا ہے ؟
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
ثانیہ اشفاق نے سابق شوہر عماد وسیم کی دھمکیوں والی واٹس ایپ چیٹس شیئر کردیں
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا میں یو ایف اوز اورخلائی مخلوق پر نئی بحث، ٹرمپ کی دلچسپ معلومات سامنے لانے کی ہدایت
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
Headline تازہ ترین
ایڈہاک صدر پی ایچ ایف کا ذمہ داریاں سنبھالتے ہی کپتان ہاکی ٹیم پر پابندی ختم کرنیکا اعلان
DAILY MITHAN Feb 20, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لگژری سرکاری گاڑیاں اور لامحدود پیٹرول، افسر شاہی کیلئے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
پاکستان
آئی ایم ایف کا پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
پاکستان
بورڈ آف پیس میں شمولیت پر پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہیں: امریکی وزیرخارجہ
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
پاکستان
آزاد اور خود مختار ریاست فلسطینیوں کا حق اور پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے، وزیراعظم شہباز شریف
DAILY MITHAN Feb 19, 2026