پاکستان کے جارح مزاج اوپنر صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹر بن گئے۔
کولمبو میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےاہم میچ میں پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا۔
صاحبزادہ فرحان نے 58 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اس سنچری کےساتھ ہی صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹر بن گئے۔
صاحبزادہ فرحان نے رواں ایونٹ کی 4 اننگز میں اب تک سب سے زیادہ 220 رنز اسکور کیے ہیں۔
اس فہرست میں دوسرا نمبر جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم کا ہے جنہوں نے 4 میچز میں 178 رنز بنائے ہیں۔


























Leave a Reply