کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دبئی سے آنے والی خاتون سے بڑی تعداد میں چاندی کے بسکٹس برآمد کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمزکی جانب سے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کی گئی جس میں دبئی سے آئی خاتون سے6 کلوگرام چاندی کے بسکٹ برآمد کیے گئے۔
بتایا جارہا ہے کہ ان بسکٹس کی مالیت تقریباً 70 لاکھ روپے بنتی ہے۔
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


























Leave a Reply