’احتجاج ٹھیک نہیں تھے‘، شیرافضل مروت نے عمران خان کو شکایت لگادی


’احتجاج ٹھیک نہیں تھے‘، شیرافضل مروت نے عمران خان کو شکایت لگادی

عمران خان کو بتایا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی: رہنما پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی عمران خان کو بتایا یہ احتجاج ٹھیک نہیں تھے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی۔

اڈیالا جیل کے بایر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بتایا یہ احتجاج ٹھیک نہیں تھے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی۔

ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نےکچھ فیصلے کیے ہیں جو سلمان اکرم راجا بتائیں گے۔

شیرافضل مروت کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سے پوچھا مولانا فضل الرحمان پرکیا مؤقف ہے؟ ہمارےساتھی نےبتایاکہ مولاناکی وجہ سےملٹری کورٹس نہیں بنے، اس پر بانی پی ٹی آئی نےکہاملٹری کورٹس بن جاتے تو مجھےکوئی فرق نہیں پڑتا۔

ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا نئی احتجاجی کمیٹی بنائیں اور میں اس کمیٹی کا حصہ ہوں گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *