بنگلادیش کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے لیے بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اور بنگلادیش جماعتِ اسلامی کی قیادت میں قائم اتحادوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔
بی این پی کے چیئرمین طارق رحمان نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں اب بھی غیر متوقع واقعات پیش آ رہے ہیں۔
ڈھاکا میں بی این پی کے دفتر کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ووٹر ٹرن آؤٹ جتنا زیادہ ہوگا اس قسم کی سازشوں کو روکنا بھی اتنا ہی آسان ہوگا۔
بی این پی کے سربراہ نے مزید کہا کہ ان کی جماعت ان تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک چلانا چاہتی ہے جنہوں نے ان کے ساتھ تحریک میں حصہ لیا تھا۔
طارق رحمان نے انتخاب میں کامیابی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت کو واضح کامیابی حاصل ہوگی۔ نشستوں کی تعداد سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا ’ہم پُرامید ہیں کہ ہم اتنی نشستیں جیت لیں گے کہ ملک کو بہتر طریقے سے چلا سکیں‘۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر انتخابات منصفانہ اور کسی تنازع کے بغیر ہوئے تو ان کی جماعت نتائج کو قبول کرے گی۔


























Leave a Reply