امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔
صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کوئی ٹھوس چیز طے نہیں ہوئی، میں نے زوردیا کہ ایران سے مذاکرات میں دیکھا جارہا ہےکہ ڈیل ہوتی ہے یا نہیں۔
ٹرمپ کے مطابق انہوں نے نتین یاہو کو بتایا ہے کہ ایران سےڈیل ترجیح ہے، ڈیل نہیں ہوتی تو دیکھیں گےکہ مذاکرات کاکیا نتیجہ نکلتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا پچھلی بار ایران نےفیصلہ کیا تھاکہ ڈیل نہ کرنا اسکے لیے بہتر ہے اور پھر انہیں مڈنائٹ ہیمر بمباری کا سامنا کرنا پڑا تھا، وہ انکےلیے اچھا ثابت نہیں ہوا تھا۔
صدرٹرمپ نے اُمید ظاہر کی کہ ایران کا رویہ اس بار زیادہ ذمہ دار اورمعقول ہوگا، انہوں نے بتایا کہ غزہ میں پیشرفت پربھی اسرائیلی وزیراعظم سے بات ہوئی۔
صدرٹرمپ سے ملاقات کرنےسے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سےملاقات کی جس میں اسرائیلی وزیراعظم نے باضابطہ طور پر امریکی صدر کے بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کرلی۔


























Leave a Reply