راولپنڈی: روات انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں لگی آگ پر 16 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں لگی آگ پر16گھنٹے بعد قابو پایا گیا، جس میں 20 فائر ٹینڈر استعمال ہوئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شدید آگ کی وجہ سے عمارت گرنے کا خدشہ تھا۔
دوسری جانب فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آسکیں۔
ڈی سی راولپنڈی کا کہنا ہے کہ بروقت ٹیمیں بھیجنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

























Leave a Reply