Skip to content
  • Monday, 9 February 2026
  • 6:51 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے مذاکرات ختم، اگلے 24 گھنٹے میں بڑے بریک تھرو کا امکان

حالیہ پوسٹس

  • آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے مذاکرات ختم، اگلے 24 گھنٹے میں بڑے بریک تھرو کا امکان
  • عالمی بینک کا پاکستان کیلئے 20 ارب ڈالر کے 10 سالہ پروگرام پر عمل درآمد کا اعادہ
  • رومانیہ کے سفیر گوجرانوالہ میں پیٹرول پمپ پر اپنے ملک کا جھنڈا دیکھ کر حیران رہ گئے
  • قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں حکمران اتحاد نے دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی
  • وزیراعظم شہباز شریف کی غزہ امن بورڈ کے پہلے اجلاس میں شرکت کا امکان
تازہ ترین

آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے مذاکرات ختم، اگلے 24 گھنٹے میں بڑے بریک تھرو کا امکان

DAILY MITHAN Feb 9, 2026 0


ٹی 20 ورلڈکپ: آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے مذاکرات  ختم، اگلے 24 گھنٹے میں بڑے بریک تھرو کا امکان

فوٹو: پی سی بی 

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی)، پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے درمیان پاکستان کے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ  کے بائیکاٹ کے حوالے سے ہونے والے  مذاکرات ختم ہو گئے  جس کے بعد اگلے 24 گھنٹے میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کھلانےکے لیے منانے کی کوششیں جاری ہیں۔

اس حوالے سے لاہور میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان مذاکرات جاری رہے، مذاکرات میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی موجود تھے۔

فریقین کے مابین مذاکرات 5 گھنٹے سے زائد جاری رہے جس کے بعد اگلے 24 گھنٹے میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آئی سی سی اور بی سی بی کے مابین تجاویز کا تبادلہ ہوا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے باہمی رابطہ کار کے فرائض انجام دیے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مطالبات پر مثبت ردعمل دیا  اور بنگلا دیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے کے لیے فارمولہ تیار کر لیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ تجاویز کی حتمی منظوری لینے کے لیے واپس روانہ ہو گئے ۔

بنگلا دیش بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی اپنی حکومت کو بریف کرنے کے لیے واپس روانہ ہو گئے ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ باہمی فارمولے پر اتفاق کے بعد آج دوپہر آئی سی سی اور بی سی بی کا دوبارہ رابطہ ہوگا۔

اس سے قبل ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو جواب دیا ہےکہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنےکا فیصلہ حکومت کا ہے اور بھارت کے خلاف میچ کھیلنےکا فیصلہ بھی حکومت ہی کرےگی۔

خیال رہے کہ پاکستان بنگلا دیش سے اظہار یکجہتی کے طور پر ورلڈکپ میں بھارت سے میچ نہ کھیلنےکا اعلان کرچکا ہے، بنگلا دیش نے بھارت میں سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، یہ درخواست آئی سی سی نے مسترد کردی تھی اور بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ایونٹ میں شامل کرلیا تھا۔

جوابی اقدام کے طور پر پاکستان نے بھارت سے 15 فروری کو شیڈولڈ میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ نہ ہونے سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑےگا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
رومانیہ کے سفیر گوجرانوالہ میں پیٹرول پمپ پر اپنے ملک کا جھنڈا دیکھ کر حیران رہ گئے
DAILY MITHAN Feb 9, 2026
تازہ ترین
قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں حکمران اتحاد نے دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی
DAILY MITHAN Feb 9, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم شہباز شریف کی غزہ امن بورڈ کے پہلے اجلاس میں شرکت کا امکان
DAILY MITHAN Feb 9, 2026
Headline تازہ ترین
سری لنکا نے آئرلینڈکو 20 رنز سے ہرا دیا
DAILY MITHAN Feb 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان سے تعلق رکھنے والے اماراتی کرکٹرکو ٹیم منیجمنٹ نے بھارت سے واپس بھجوادیا
DAILY MITHAN Feb 9, 2026
Headline تازہ ترین
’ہماری ٹیم بہت مضبوط ہے‘، ٹرمپ کا ٹی20 ورلڈ کپ میں امریکی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
آئی سی سی کی درخواست پر محسن نقوی کا وزیر اعظم سے دوبارہ رابطے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت کیساتھ کھیلنےکیلئے آئی سی سی کی پاکستان کو منانےکی کوششیں، پاکستان بنگلادیش سے زیادتی کے ازالےکا خواہاں
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
جماعت اسلامی نے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے امیدوار کو ٹکٹ جاری کردیا
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں3 دن قبل لگی آگ اب تک نہ بجھ سکی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
ایران میں نوبیل انعام یافتہ سماجی حقوق کی کارکن نرگس محمدی کو 6 سال قید کی سزا سنادی گئی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
یو اے ای نے پاکستان سے بھارت کیخلاف ورلڈکپ میچ نہ کھیلنےکے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کردی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
لوگوں میں بیداری اور نیند کے حوالے سے 5 اقسام دریافت
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
صومالی لینڈ میں اسرائیلی فوجی اڈا قبول نہیں، یہاں آنے والی کسی بھی اسرائیلی فورس کا مقابلہ کریں گے: صومالی صدر
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور لوئر مال میں پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر 16 سالہ نوجوان جاں بحق
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
بنگلادیش کا بھارت میں نہ کھیلنےکے مؤقف کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
روزانہ دہی کھانے سے صحت کو ہونے والے 4 فوائد
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
انگلینڈ کیخلاف بہترین کارکردگی پر ڈیل اسٹین نے نیپال کو اپنی خدمات پیش کردیں
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
ریاض میں عالمی دفاعی نمائش کا آغاز، بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والے پاکستان کے فتح 2 سمیت دیگر میزائل بھی موجود
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
اٹلی میں جاری ونٹر اولمپکس میں اولمپک تاریخ کے مہنگے ترین میڈلز دیے جائیں گے
DAILY MITHAN Feb 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
موجودہ حکومت جمہوریت کیساتھ مذاق ہے، شفاف طریقے سے حکومت بنالیں ، ہم قبول کریں گے: فضل الرحمان
DAILY MITHAN Feb 9, 2026
پاکستان
دنیا کےکئی ممالک پاکستان کے لڑاکا طیاروں اور دفاعی ٹیکنالوجی کےحصول کےخواہشمند ہیں: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
پاکستان
حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کچھ کرتا رہا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
پاکستان
اسلام آباد خودکش دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 33 ہوگئی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026