بھارت میں جھولا گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ فریدآباد میں سجے سورج کنڈ انٹرنیشنل کرافٹ فیسٹیول میں پیش آیا جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میلے میں ‘سونامی’ نام جھولا بھی موجود تھا جس پر کئی افراد سوار تھے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نوجوانوں کو جھولے کے مزے لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان جھولے سے لطف اندوز ہورہے تھے کہ اچانک جھولا زمین پر آگرا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جھولا گرنے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور میلے میں چیخ و پکار شروع ہو گئی۔
جھولا گرنے سے 13 افراد زخمی ہوئے، تمام زخمیوں کو فوری طور طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے معاملے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔


























Leave a Reply