آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ تشدد اور دہشتگردی کسی جواز کے تحت قبول نہیں، کوئی دہشت گرد اور سہولت کار نہیں بخشا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور داخلی سکیورٹی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر فیلڈ مارشکل کا کہنا تھاکہ کوئی دہشت گرد اور سہولت کار نہیں بخشا جائے گا، تشدد اور دہشتگردی کسی جواز کے تحت قبول نہیں۔
انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین کیا۔
فیلڈ مارشل اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور فوج، ایف سی اور پولیس کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیرکی آمد پر کورکمانڈرکوئٹہ نے استقبال کیا۔


























Leave a Reply