Skip to content
  • Sunday, 3 May 2026
  • 7:31 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کیا پی ٹی آئی کے ایک حامی نے واقعی عمران خان کو اپنی فیملی پیش کرنے کی پیشکش کی؟

حالیہ پوسٹس

  • پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل کون جیتے گا؟ پشاور زلمی اور حیدرآ باد کنگز مین کے درمیان فائنل آج ہوگا
  • کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان
  • ایران پر دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں، آبنائے ہرمز کی ناکا بندی انتہائی دوستانہ ہے: ٹرمپ
  • اسرائیل کی جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر فضائی بمباری، کئی گھر تباہ، 3 افراد شہید
  • امریکا کیساتھ دوبارہ جنگ چھڑنے کا امکان ہے، افواج کسی بھی نئی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز
Headline تازہ ترین

کیا پی ٹی آئی کے ایک حامی نے واقعی عمران خان کو اپنی فیملی پیش کرنے کی پیشکش کی؟

DAILY MITHAN Feb 3, 2026 0


سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے گردش کر رہی ہے جس میں مبینہ طور پر اپوزیشن جماعت، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک حامی کو ایک رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں مذکورہ شخص سابق وزیراعظم عمران خان سے اپنی انتہائی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہہ رہا ہے کہ وہ ان کی خاطر اپنی بیوی اور بیٹیوں تک کو قربان کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس کلپ نے آن لائن بڑے پیمانے پر بحث چھیڑ دی ہے، جہاں متعدد صارفین نے پارٹی پر اندھی تقلید (cult-like) طرز کی پیروی کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

یہ دعویٰ بالکل غلط ہے۔ یہ انٹرویو من گھڑت ہے اور اسے عوامی سطح پر دستیاب آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) ٹولز کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

دعویٰ

21 جنوری کو، سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک صارف نے 13 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بظاہر ایک باپ کو اپنی دو چھوٹی بیٹیوں کے ساتھ پی ٹی آئی کے جلسے میں کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کا کیپشن تھا: ”شعور کی یہ وہ آخری حد ہے، جس کے بعد شعور بندے سے خود پوچھتا ہے بتا بے غیرتا تیری رضا کیا ہے اور کتنا بےغیرت بنے گا۔“

ویڈیو کے مناظر میں ایک رپورٹر اس شخص سے سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اس کی وفاداری کی حد کے بارے میں سوال پوچھ رہا ہے۔

رپورٹر: ”سر، اگر عمران خان صاحب آپ سے آپ کی دونوں بیٹیاں مانگ لے تو کیا آپ دے دو گے۔“

شخص: ”مرشد عمران خان ان دونوں کے علاوہ اگر میری بیوی بھی مانگے تو میں وہ بھی دے دوں گا میرا مرشد خوش ہونا چاہیے۔“

اس آرٹیکل کے شائع کئے جانے کے وقت تک پوسٹ کو21ہزار سے زائد بار دیکھا، 600 مرتبہ لائک اور416 دفعہ ری پوسٹ کیا گیا۔

اسی طرح کے دعوے فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز پر بھی یہاں، یہاں اور یہاں پر شیئر کیے گئے۔

حقیقت

آزادانہ تصدیق اور متعدد اے آئی (AI) شناختی ٹولز نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔

جیو فیکٹ چیک نے اس کلپ کا بغور جائزہ لیا اور اس میں اے آئی (AI) کی مدد سے کی جانے والی چھیڑ چھاڑ کی کئی نشانیاں پائیں۔ خاص طور پر، رپورٹر کے مائیکروفون اور بچوں کے کپڑوں پر نظر آنے والی اردو تحریر بگڑی ہوئی اور بے معنی ہے۔ اس کے علاوہ، جو لوگو مائیک پر نظر آ رہا ہے وہی انٹرویو دینے والے شخص کی ٹوپی پر بھی دکھائی دیتا ہے، یہ ایک ایسا تضاد ہے جو عام طور پر اے آئی سے تیار کردہ مناظر میں پایا جاتا ہے۔

یہ تمام عناصر اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ ویڈیو اصلی نہیں ہے۔

فیکٹ چیک: کیا پی ٹی آئی کے ایک حامی نے واقعی عمران خان کو اپنی فیملی پیش کرنے کی پیشکش کی؟

ویڈیو میں نظر آنے والی اردو تحریر بالکل بے معنی اور لایعنی ہے

جیو فیکٹ چیک نے اے آئی مواد کی شناخت کرنے والے پلیٹ فارم ہائیو ماڈریشن (Hive Moderation) کے ذریعے بھی اس فوٹیج کا تجزیہ کیا، جس نے اسے 97.3 فیصد اسکور دیا، جو اس کے اے آئی سے بنے ہونے یاڈیپ فیک ہونے کے قوی امکان کی نشاندہی کرتا ہے۔ مزید برآں، یونیورسٹی ایٹ بفیلو (University at Buffalo) کے تیار کردہ ٹولڈیپ فیک-او-میٹر (DeepFake-O-Meter) نے اس کلپ کے بارے میں99.9 فیصد یقین کے ساتھ یہ تشخیص کی کہ اسے اے آئی کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

فیکٹ چیک: کیا پی ٹی آئی کے ایک حامی نے واقعی عمران خان کو اپنی فیملی پیش کرنے کی پیشکش کی؟

ہائیو ماڈریشن کے نتائج اس بات کے قوی امکان کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ ویڈیو اے آئی (AI) ٹولز کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔
فیکٹ چیک: کیا پی ٹی آئی کے ایک حامی نے واقعی عمران خان کو اپنی فیملی پیش کرنے کی پیشکش کی؟

یونیورسٹی ایٹ بفیلو کے ڈیپ فیک-او-میٹر کا اسکرین شاٹ، جو ویڈیو کے جعلی ہونے کی تقریباً سو فیصد (یقینی) تصدیق کر رہا ہے

فیصلہ: یہ ویڈیو ایک ڈیپ فیک (Deepfake) ہے جسے اے آئی (AI) ٹولز کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے آڈیو اور ویڈیو، دونوں اجزاء ایک گمراہ کن اور سنسنی خیز بیانیہ کو فروغ دینے کے لیے من گھڑت طریقے سے بنائے گئے ہیں۔

ہمیں X (ٹوئٹر) GeoFactCheck@ اور انسٹا گرام geo_factcheck@ پر فالو کریں۔ اگر آپ کو کسی بھی قسم کی غلطی کا پتہ چلے تو [email protected] پر ہم سے رابطہ کریں۔





Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل کون جیتے گا؟ پشاور زلمی اور حیدرآ باد کنگز مین کے درمیان فائنل آج ہوگا
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
ایران پر دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں، آبنائے ہرمز کی ناکا بندی انتہائی دوستانہ ہے: ٹرمپ
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
اسرائیل کی جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر فضائی بمباری، کئی گھر تباہ، 3 افراد شہید
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
امریکا کیساتھ دوبارہ جنگ چھڑنے کا امکان ہے، افواج کسی بھی نئی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل میں پشاور زلمی کا پانچواں فائنل، پچھلا ریکارڈ کیا بتاتا ہے؟
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
سب معجزہ لگتا ہے لیکن اس کیساتھ ہمارا پلان اور یقین بھی تھا، کپتان حیدرآبادکنگزمین
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
ہرکپتان کی خواہش ہوتی ہے ٹرافی اٹھائے، یہی میری خواہش ہے: بابراعظم
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان کے سابق چیف سیکرٹریز کو تاحیات مراعات کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11 کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ ڈالر ملیں گے
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
بابر اعظم کیا بطور کپتان پہلی بار ’پی ایس ایل‘ ٹرافی اٹھا سکیں گے؟
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
پاکستان کے ثالثی کردار نے لاکھوں انسانی جانوں کو بچایا: وزیراعظم
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
بیلاروسی لڑکی پاکستانی لڑکےکی محبت میں فیصل آباد پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے شادی کرلی
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
گوجرانوالہ میں دلہا ٹریکٹر پر بارات لیکر دلہن لینے پہنچ گیا
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
متحدہ عرب امارات نے فضائی آپریشن معمول کے مطابق بحال کردیا
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان کے ساتھ کسی قسم کی عارضی جنگ بندی نہیں، پاکستان
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
کراچی کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی 5 افراد کی لاشیں ملیں
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
درجہ حرارت میں اضافے سے برف تیزی سے پگھلنے لگی، دریاؤں اور ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خطرہ
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا: دفتر خارجہ
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
ٹریلرکے نیچے آکر2 افرادکے جاں بحق ہونے کے واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
جہاں مشکل کیسز بنتے ہیں کامیابی کی کہانیاں
DAILY MITHAN May 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان
DAILY MITHAN May 3, 2026
پاکستان
پاکستان اس وقت دنیا میں چمک رہا ہے، بھارت میں ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں: عطا تارڑ
DAILY MITHAN May 2, 2026
پاکستان
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کی ٹرانسفر کے بعد سنیارٹی لسٹ تبدیل ہو گئی
DAILY MITHAN May 2, 2026
پاکستان
ایران پر امریکا اسرائیل حملے کے 60 دن بعد تہران اسلام آباد فضائی سفر بحال
DAILY MITHAN May 1, 2026