لاہور بھاٹی گیٹ کے قریب سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ماں بیٹی کے مقدمے میں گرفتار 5 ملزمان کا 4 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
پولیس نے پروجیکٹ مینیجر سمیت دیگر ملزمان کو ہتھکڑیاں لگا کر ضلع کچہری لاہور میں پیش کیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔
کمپنی کے سی ای او کے بھائی نے عدالت میں واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے بیان دیا کہ 54 سال میں پہلی بار عدالت میں کھڑے ہیں، اس واقعے میں ملوث نہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں ملزمان کے وکیل نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر متاثرہ فیملی کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔
وکیل نے کہا کہ اس کیس میں دیت کے علاوہ کوئی سزا نہیں ہوسکتی، دو جانیں گئی ہیں، 66 لاکھ دیت کی رقم بنتی ہے ، انہوں نے 33 لاکھ روپے زیادہ دیے ، فیملی کو راضی کرلیں گے ، حکومت کو بھی تسلی دیں گے۔


























Leave a Reply