امریکا میں جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین فائلز میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام بھی سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کے ساتھ مودی کا تعلق بھارت کے لیے انتہائی شرمناک ہے۔
کانگریس کے مطابق ایپسٹین نے ای میل میں واضح لکھا کہ مودی نے اس سےمشورہ لیا اور اسرائیل گئے، ایسپٹین نے لکھا کہ مودی نے اسرائیل میں امریکی صدر کے فائدےکے لیے ناچ گانا کیا۔
کانگریس کا کہنا ہےکہ وزیراعظم مودی نے 4 سے 6 جولائی 2017 تک اسرائیل کا دورہ کیا تھا، ایسپٹین کی ای میل مودی کے دورہ اسرائیل کے 3 روز بعد لکھی گئی، اسرائیل کے دورے سے پہلے جون 2017 میں مودی نے امریکا میں ٹرمپ سے ملاقات کی تھی، واضح ہو گیا کہ مودی کا جیفری ایپسٹین کے ساتھ گہرا اور پرانا تعلق ہے۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ قومی وقار، بین الاقوامی ساکھ کا معاملہ ہے جس پر مودی کو جوابدہ ہونا چاہیے۔مودی بتائیں کہ وہ جیفری ایپسٹین سے کس قسم کا مشورہ لے رہے تھے؟ مودی اسرائیل میں کیوں ناچے گائے؟ اس سے ٹرمپ کو کیا فائدہ ہوا؟ایپسٹین نے مودی کے دورے کو کامیاب لکھا اس کا کیا مطلب ہے؟ قوم جاننا چاہتی ہے جیفری ایپسٹین کے ساتھ آپ کا کیا رشتہ ہے؟
دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ نے ایپسٹین فائلز میں نریندر مودی اور ان کے اسرائیل کے دورے کا ذکر کرنے والے ای میل پیغام کو مسترد کر دیا ہے۔
وزارت کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان میں کہا ہےکہ وزیر اعظم مودی کا جولائی 2017 میں اسرائیل کا سرکاری دورہ حقیقت ہے، لیکن ای میل میں باقی تمام مبہم حوالے ایک سزا یافتہ مجرم کے فضول خیالات ہیں۔


























Leave a Reply